Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

بلکہ اپنے گھر میں مدنی ماحول قائم کرنے کیلئے مدنی چینل(Madani Channel) کو بھی نافذ کیجئے۔ آئیے!بطورِ ترغیب مدنی چینل کی برکتوں سے مالا مال غیبت سے بچنے کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

مدنی چینل کی برکت سے غیبت سے بچنے کا جذبہ

حیدر آباد(پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر والوں نےتبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سو فیصدی اسلامی چینل یعنی سنّتوں بھرے مَدَنی چینل پر”غیبت کی تباہ کاریوں“کے موضوع پر ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان سنا ۔جس میں اُنہوں نے مُعاشَرے میں بولے جانے والے غیبت کے اَلفاظ کی طرف بھی توجُّہ دلائی۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس بیان کو سُن کر غیبت سے بچنے کا بَہُت ذِہن بنا ۔ ایک مرتبہ میں نے گھر کے اندر کہا کہ”چھوٹا بھائی فُلاں چیز لے کر ابھی تک واپس نہیں آیا ، بہت سُست ہے۔“تو میری والِدۂ محترمہ نے فوراً میری گرفت فرمائی کہ یہ تو تم نے اُس کی غیبت کرڈالی کیونکہ تم نے اُس کو”بہت سُست“ کہہ کر اُس کی برائی کی!چُنانچِہ میں نے فوراً توبہ و معافی کی ترکیب بنائی ۔ اب گھر کے افراد کی یہ حالت ہے کہ بات بات پر ایک دوسرے کی توجُّہ دلاتے ہیں کہ ابھی جو بات ہوئی یا فُلاں لفظ بولا کہیں یہ غیبت تو نہیں؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس آئی ٹی

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس وقت دعوتِ اسلامی کم و بیش 103 شعبوں میں خدمتِ دین کا کام کر رہی ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ” مجلس آئی ٹی“ بھی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں تک درست اسلامی تعلیمات پہنچانا اور انہیں اپنی اور ساری دنیا