Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

12 بجکر26منٹ پر آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہوفات پاگئے۔

مدینے کا مسافر ہند سے پہنچا مدینے میں

قدم رکھنے کی بھی نوبت نہ آئی تھی سفینے میں

بیان کا خلاصہ            

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو آ ج کےبیان میں  ہم نےزبان کی حفاظت اورغیبت کی  تباہ کاریوں، وعیدوں اور ہولناکیوں  کے بارے میں سنا ۔مثلا

٭غیبت کرنےوالاجہنم کابندرہوگا۔

٭ غیبت کرنےوالاسب سےپہلےجہنم میں داخل  ہوگا۔

٭غیبتکرنےوالےکودوزخ میں خوداپناہی گوشت کھانا پڑے گا۔

٭غیبت کرنےوالاقیامت میں کتےکی شکل میں اٹھایا جائے گا۔

٭غیبت کرنےوالےکواس کےپہلوسےگوشت کاٹ کاٹ کرکھلایاجائےگا۔

٭غیبت کرنےوالاتانبےکےناخنوں سےاپنےچہرےاورسینےکوباربارچھیل رہاہوگا۔

٭غیبت کرنےوالاجہنم کےکھولتےہوئےپانی اورآگ کےدرمیان موت مانگتادوڑرہاہوگااوراس سےجہنمی بھی بیزار ہوں گے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم سب کو غیبت سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کواِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں