Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا مدنی ذہن دینا اس مجلس کے بنیادی مقاصد میں شامل  ہے۔”مجلس آئی ٹی“ کے کارناموں میں سے ایک کارنامہ (Achievement)اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خان کے تحریر کردہ فتاویٰ جات کے مجموعہ بنام ”فتاویٰ رضویہ“ اور شہرہ آفاق ترجَمَۂ قرآن” کنز الایمانکو سافٹ وئیر کی شکل میں پیش کرنا ہے جو صد لائقِ تحسین ہے،اس مجلس نے”مجلسِ توقیت“  کے تعاون سےایک ایسا سافٹ وئیر بھی متعارف کروایا ہے جو کمپیوٹر وغیرہ پر نمازوں کے درست اوقات کی نشاندہی میں حد درجہ مفید ہے،المدینہ لائبریری سوفٹ وئیر کے ذریعے 200 سے زائد کتب کا بآسانی مطالعہ کیاجاسکتا ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ”مجلس آئی ٹی“ کے تیار کردہ یہ تمام سافٹ وئیرز مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کئے جاسکتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

 

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صدرُ الشریعہ  کی سیرت کے گوشے

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ذوالقعدۃِالحرام کا مہینہ (Month)شروع ہوچکا ہے،اس ماہِ محترم کی دوسری شب میں دنیائے سنیت کے عظیم پیشوا،سنیوں کے رہبر و رہنما،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صاحبِ بہارِ شریعت، صدرُ الشریعہ،بدرُ الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےاس دارِ فانی سےپردہ فرمایا، لہٰذا 2ذوالقعدۃِالحرام کوآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک منایا جاتا ہے،آئیے!اسی مناسبت سے صدرُالشریعہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرتِ مُبارکہ کے چند گوشے سنتے اور یوں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ولی کے ذکرِ خیر سے