Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’مدنی دورہ ‘‘

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دیکھاآپ نےکہ دنیامیں زبان کاغیرضروری استعمال آخرت کیلئے کس قدر نقصان دہ ہے اور مسلمانوں کی غیبتیں کرنے کی کتنی  آفتیں ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ غیبت وغیرہ گُناہوں کی آفتوں سے خود کو بچانے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر نماز روزے کی پابندی اور سنتوں پر عمل کا جذبہ بیدار کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی  ماحول سے ہردَم وابستہ رہیں اور ذیلی حلقے کے 8مدنی  کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔دعوت اسلامی کے8مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام”مدنی دورہ “بھی ہے جس کے ذریعے لوگوں کے پاس جا جا کر انہیں نیکی کی دعوت دی جاتی ہے،نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اہم فریضہ (Obligation)ہے کہ تمام ہی  انبیائےکرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خود سَیِّدُالانبیاء،محبوب خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی اسی مقصد کیلئےدنیا میں بھیجا گیا ان مقدس ہستیوں نےمشکلات اورتکلیفیں  برداشت کیں،لیکن نیکی کاحکم دینےاوربرا ئی سے روکنے کے اس عظیم فریضےکوبحسن وخوبی سرانجام دیا،ہمیں بھی انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام اور سَیِّدُالانبیاء صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اس پیاری پیاری سنت پرعمل کرتے ہوئے ہر ہفتے  ’’مدنی دورہ ‘‘کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دیتے رہنا چاہئے ،یہ بہت ہی فضیلت والا عمل ہے۔جیساکہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےبارگاہِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّمیں عرض کی، یَااللہعَزَّ  وَجَلَّجواپنے بھائی کو بلائے ،اسےنیکی کاحکم دےاوربرائی سےمنع کرےتواس کی جزا کیا ہے؟ارشاد فرمایا:میں اس کی ہر بات پرایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاءآتی ہے۔ (مکاشفۃ القلوب، باب فی الامر و المعروف ،ص۴۸)ہمیں چاہئے کہ گُناہوں سے بچنے ،خود نیکیاں کرنے اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیں