Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

عَزَّ  وَجَلَّ بہارِ شریعت کے اس عظیم علمی ذخیرےکومفید سے مفید تر بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ کے ” مدنی علمائے کرام “نےتخریج وتسہیل اورکہیں کہیں حواشی لکھنےکی بھی كوشش كی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ یہ مکمل کتاب مکتبۃُالمدینہ سے شائع ہو کرمنظرِعام پربھی آچکی ہے،سادہ ایڈیشن (Edition)تین (3) جلدوں میں اور رنگین جہیز ایڈیشن چھ (6)جلدوں میں مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے اس کتاب کو ریڈ (یعنی پڑھا)، ڈاؤن لوڈ(Download)اورپرنٹ آؤٹ (Printout)بھی کیا جا سکتا ہے۔

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وصال   پُر ملال

       حضرت علامہ قاری محمد مُصْلِحُ الدّین صدّیقی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مُصنف بہارِشریعت، صدرُالشریعہ مولانامحمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےہمراہ مجھےمدینۃُالاولیاءاحمدآباد(ہند)میں حضرت سَیِّدُنا شاہ عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےدربارمیں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی،ان دونوں تختوں کےنیچےحاضر ہوئے(مشہورہےوہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں)اپنےاپنےدل کی دعائیں کرکےجب ہم فارغ ہوئےتومیں نے اپنے پیر و مرشد صدرُ الشریعہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسےعرض کی:حضور آپ نےکیادعامانگی؟فرمایا:ہرسال حج نصیب ہونےکی،میں سمجھاآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی دعاکامنشایہی ہوگاکہ جب تک زندہ رہوں،حج کی سعادت ملےلیکن یہ دعا خوب قبول ہوئی کہ اسی سال حج کاارادہ فرمایاسفینہ (Ship) مدینہ میں سوارہونےکےلئےاپنےوطن مدینۃالعلماء  گھوسی( ضلع اعظم گڑھ ہند)سےبمبئی تشریف لائے،وہاںآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکونمونیہ ہوگیا اور سفینےمیں سوار ہونےسےقبل ہی۱۳۶۷ ہجری بمطابق6ستمبر1948؁ء،ذوالقعدۃِالحرام کی دوسری شب