Book Name:Durood-o-Salaam Kay Fazail

فصل فی الامر بالصلاۃ علی النبی والترغیب…الخ ج۱ ، ص۳۲۷ دارالکتب العلمیہ)

حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدالحق مُحدِّث دِہْلَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:’’روزانہ کم از کم ایک  1000 ہزار مرتبہ  دُرُود شریف ضَرور پڑھیں ورنہ 500 پر اِکْتِفَا کریں۔ بعض بُزُرگوں نے روزانہ 300 اور بعض نے نمازِ فَجْر وعَصْر کے بعد 200،200 پڑھنے کو فرمایا ہے ۔اور کچھ سوتے وَقْت بھی پڑھنےکی عادت ڈالیں۔‘‘مزید فرماتے ہیں:’’روزانہ کم از کم 100بار  دُرُود پاک توضَرور پڑھنا چاہیے۔’’بعض  دُرُود شریف کے ایسے صیغے ہیں (مَثَلاً  ’’صَلَّی اﷲُ عَلیہِ وَسَلَّم‘‘) جن کے پڑھنے سے 1000ہزار کا عدد بآسانی اور جلد پورا ہوجاتا ہے۔ (اگراُسی کو وظیفہ بنالیا جائے)اور وَیسے بھی جو کثرت سے  دُرُودِ پاک پڑھنے کا عادی ہوتا ہے اُس پر وہ آسان ہوجاتا ہے۔ غَرَ ضیکہ جو عاشقِ رسول(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) ہوتا ہے اُسے  دُرُود و سلام پڑھنے سے وہ لَذ ّت وشِیرِینی حاصل ہوتی ہے،جو اُس کی رُوح کو تَقْوِیَت پہنچاتی ہے۔(جذبُ القلوب ص ۲۳۱،۲۳۲ ملتقطا نوریہ رضویہ پبلیشنگ کمپنی)

حضور ایسا  کرم مجھ پہ کاش ہوجائے

میرا وظیفہ دُرُود  و سلام  ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!روزانہ100 بار،300 بار، یا صبح و شام 200،200 بار بلکہ روزانہ 1000بار دُرُود و سلام پڑھنا بھی زِیادہ مشکل (Difficult)نہیں،اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ ہمارے بُزرگانِ دین رَحِمَہمُ اللّٰہُ الْمُبین  روزانہ دس دس(10،10) ہزاربار بلکہ چالیس چالیس(40،40) ہزار بار دُرُودشریف کس طرح پڑھتے ہوں  گے؟ اور اُ نہیں   دوسری عبادات، گھریلو اور معاشی مُعاملات، پھر سُنَّتوں  کی تبلیغ اور طَعام و آرام وغیرہ کے لیے کس طرح وَقت ملتا ہوگا ؟اِس کا