Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

اپنے وقت کے مشہور و معروف اساتذہ سے مختلف علوم  وفنون میں مہارت حاصل کی اور کئی علوم و فنون میں سینکڑوں کُتُب و رسائل تصنیف فرمائے، جن میں اِحْیاءُ الْعُلُوم، کیمیائے سعادت، مِنْہاجُ الْعابِدین،اَ یُّہَـا الْوَلَد زیادہ مشہور ہیں۔آپ کے بے شُمار شاگرد تھے ،جن میں سے اکثر  اپنے وقت کے بڑے اور مشہور عالم، فقیہ،محدث،مفسراورمصنف کی حیثیت سے مشہور  ہوئے،آپ بہت بڑے  عابد  و زاہد،سادگی و عاجزی پسند،دنیا سے بے رغبت اور فکرِ آخرت رکھنے والے،خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطَفٰے کی دولت سے مالا مال تھے، ظاہری و باطنی بیماریوں کی آلودگیوں سے آپ کا دامن ہمیشہ پاک و صاف رہا۔آپ کا یومِ وصال 14 جمادی الاخریٰ ہے اور اسی تاریخ کو آپ کا عرسِ مبارک منایا جاتا ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے حضرت سَیِّدُناامام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی ترجمہ شُدہ یہ کتابیں ہدیۃً حاصل فرماکر ان کا مطالعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ علم وحکمت کے بے شُمار نایاب موتی چُننے کو ملیں گے، مثلاً احیاءُالعلوم،منہاج ُالعابدین،مکاشفۃُ القلوب،اَیُّہا الْوَلَد(بیٹے کو نصیحت)وغیرہ ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے وقت کی قدر و اہمیَّت سے مُتَعَلِّق قرآنی آیات،احادیث اوربُزرگوں کےحکمت سے بھرپورواقعات ومعمولات اورنصیحت سے بھرپور ارشادات سُننے کی سعادت حاصل کی،آج کےبیان میں جومدنی پھول ہم نےسُنے،آئیے!اِنہیں دُہرالیتے ہیں تاکہ ذہن نشین ہو جائیں۔ہم نے کیا سُنا کہ٭گُزرا ہوا وقت پلٹ کر نہیں آتا۔٭وقت اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بہت بڑی نعمت ہے۔٭وقت کے قدردانوں کو بُلندی نصیب ہوتی ہے۔٭ وقت کی قدر و قیمت کو قرآنِ پاک واحادیثِ کریمہ میں نہایت دلنشین انداز میں اُجاگر کیا گیا ہے۔٭ہمارے بزرگانِ دِین حالتِ نزع میں بھی اپنے قیمتی لمحات کو ضائع کرنا پسند نہ فرماتے تھے۔٭ٹائم پاس کرنے