Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوفِ خدا سے لرزاُٹھئے !اور گھبرا کراللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو راضی کرنے کیلئے اُس کی بارگاہِ بے کس پناہ میں جُھک جایئے۔آہ ! چُغلی و حسد کرنے اور شفا پانے کی غرض سے ہر  سال شراب کا صرف ایک گلاس پینے کی نحوست کے سبب سَیِّدُنا فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جیسے ولیِ کامل کا شاگرد بھی ہلاکت سے نہ بچ سکا،مرتے وقت کُفریہ کلمات بول کر مر ا اور پھر عذابِ نار کا حقدار قرار پایا۔غور فرمائیے کہ جب حرام چیز کا ایک گلاس  وہ بھی بطورِ دواپینے کی اتنی نحوست ہےتو جو لوگ بے حیائی وبے غیرتی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے بِلا عذر چُھپ کر یا کھلم کھلا حرام خوری  اور شراب نوشی کرتے ہیں وہ کس قدر قہر ِقہار و غضبِ جبّار کا شکار ہوتے ہوں گے اور ان کا انجام کتنا بُرا ہوگا، لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی خفیہ تدبیر سے ہمیشہ ڈرتا رہے اور اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے فکرمند رہے کبھی بھی اپنے مقام و منصب اور نیکیوں پر بھروسہ نہ کرے۔

تیرے ڈر سے سدا تھر تھراؤں           خوف سے تیرے آنسو بہاؤں

کیف ایسا دے، ایسی ادا کی                  میرے مولیٰ تُو خیرات دیدے

(وسائل بخش مرمم،ص١٢٨)

مجلسِ رابطہ بالعلماوالمشائخ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ قرآن  وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی 200 سے زائد ممالک میں خدمتِ دین کے 103 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام”مجلسِ رابطہ بالعلما والمشائخ“ بھی ہے جس کا بنیادی مقصد سُنّی علمائے کرام و مشائخ عظام مثلاًائمۂ مساجد،خطبا اور پیرانِ طریقت وغیرہ کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات سے آگاہ کرنا،مدنی کاموں میں ان کی مدد حاصل