Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain

کرنا،ان کی دعائیں لینا اور سُنّی جامعات و مدارس میں مدنی کاموں کی ترکیب بنانا،ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع وہفتہ وارمدنی مذاکرے،مختلف تربیتی اجتماعات میں سُنّی جامعات و مدارس کے طلبۂ کرام کی شرکت کروانا،ان کے لیے مناسب خیرخواہی کا اِنتظام کرناہے۔اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی اور مجلسِ رابطہ بالعلما والمشائخ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے سچی پکی وابستگی نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں          اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو

                                                                                                                                   (وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حلال کھانے کی فضیلت اور حرام کھانے کے نقصانات کے متعلق سننے کی سعادت حاصل کی،

vحلال کھانا گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے۔

vقرآنِ کریم میں جابجاحلال کھانے  کے احکام موجود ہیں۔

vحلال کھانا قبولیت ِدُعا کا سبب ہے۔

vحلال کھانا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا حاصل کرنے کا سبب ہے۔

vحلال کھانا اللہ  عَزَّوَجَلَّکی بہت بڑی نعمت ہے۔

vحلال کھانا عبادتوں میں لذّت پانے کاسبب ہے۔

vجبکہ حرام کھانا بطورِ دوا بھی شرعاًجائز نہیں۔

vحرام میں نہ تو  شفا ہے اور نہ ہی اس کے نفع میں کسی قسم کی برکت ۔

vحرام کھانے سے دل سخت  ہوتا ہے ۔

vحرام کھانے سے مال و دولت کی حرص  اس قدر بڑھتی ہےکہ بسااوقات بندہ قتل و غارت گری میں