Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain

انگوروں کا پُورا باغ رکھوالی کے لحاظ سے آپ کے قبضہ و اختیارمیں تھا،آپ چاہتے تو باغ میں لگے انگوروں کے خوشوں سے بھرپُور طریقے سے لُطف اندوز ہوتے مگر آپ ان لوگوں ميں سے نہ تھے کہ جنہیں حرام و حلال کی کوئی پروا نہیں ہوتی،جو امانتوں میں خیانت کے مُرتکب ہوتے ہیں اورجن کی نظریں دوسروں کے مالوں پر ہی لگی رہتی ہیں بلکہ آپ تو حلال کھانے کی اہمیّت  وفضیلت سےبخوبی  واقف تھے۔

حلال طریقے سے کمانے کے50 مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حلال کھانے کی برکتیں پانے،حرام روزی سے بچنے اورحلال طریقے سے روزی کمانے کےطریقے جاننے کے لئے شیخِ طریقت،امیرِاَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّارقادری رَضَوِی ضِیائی کا تحریری مختصر اورجامع رسالہ ”حلال طریقے سے کمانے کے 50مدنی پھول“کا مُطالعہ کرنا اِنتہائی مُفید ہے،اُمّت کی خیرخواہی کے لئے لکھے گئے اس رسالے میں آپ نے حلال روزی کے فضائل،حرام روزی کی وعیدیں اورحلال طریقے سے کمانے کے 50معلوماتی مدنی پُھولوں کو بیان فرمایا ہے لہٰذا آج ہی اس اَنمول رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے زیادہ تعداد میں ہَدِیَّۃً طلب فرمائیے اور تقسیمِ رسائل کی ترکیب فرمائیے۔بالخصوص وہ اسلامی بھائی جو ملازمت کے شعبے سے وابستہ ہیں یا جن کے تحت ملازمین ہوتے ہیں،وہ توہاتھوں ہاتھ اس رسالےکامطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کریں۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جیسے جیسے ہم نبیِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے مُبارک زمانے سے دُور ہوتے جارہے ہیں،جہالت کا اندھیرا غالب ہوتاجارہا ہے،مال  ودولت کی فانی چمک دَمک اور