Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain

اور اس کا نُقْصان میرے لئے ،پس جو کچھ مجھ پر گُزری ہے،اس سے عبرت حاصل  کرو۔(التذکرۃ للقُرطبی،باب ماجاء ان ملک الموت الخ،ص۶۹)

1.  جو شخص 10 دراہم میں ایک کپڑا خریدے اور ان دَراہِم میں حرام کا ایک دِرہم بھی شامل ہو تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس وقت تک اس کی  کوئی نماز بھی قَبول نہیں فرمائے گا کہ جب تک اس  کپڑے میں سے کچھ بھی اس کے استعمال میں رہے۔(کنزالعمال،کتاب البیوع،الجزء،۴،۲/۸،حدیث: ۹۲۶۰)

2.    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کاایک فرشتہ ہر دن اور رات میں بیتُ المقدس کی چھت پر نِدا کرتا ہے : جس نے حرام کھایا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نہ تو اس کا کوئی فر ض قبول فرمائے گا نہ ہی کوئی نفل۔(اتحاف السادۃ ،کتاب الحلال والحرام ،الباب الاول فی فضیلۃ الحال...الخ ،۶/ ۴۵۲)

شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رضوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ حرام کھانے والوں،عہدتوڑنے والوں،جھوٹ بولنے والوں کو گویا چوٹ کرتے ہوئے سمجھا رہے ہیں:

کھائیں رزقِ حرام، ایسے ہیں بد لگام         ان کو کس نے کہا؟ عاشقان رسول

عہد توڑا کریں، جھوٹ بولا کریں           ان کو کس نے کہا؟ عاشقان رسول

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۵۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سیدنا امام ابنِ جوزی کی نصیحت

حضرت سَیِّدُناعبدُالرّحمٰن بن علی جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حرام غذا ایک ایسی آگ ہے جو فکر کی چربی پگھلادیتی ہے اور حلاوتِ ذکرکی لذت ختم کردیتی ہے اورسچی نیّتو ں کے لباس جلادیتی ہے اورحرام ہی سے بصیرت کااندھاپن پیدا ہوتا ہے ،لہٰذا مالِ حلال جمع کرو اور اُسے میانہ روی سے