Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’چوک درس ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی گُناہوں سے بچنے،فکرِ آخرت کے لیے کُڑھنےاور سُنَّتوں پر عمل کا جذبہ پانے کے لئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کے کاموں میں ترقّی کے لیے ذیلی حلقے کے  12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ۔ذیلی حلقے کے بارہ مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام چوک درس بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ چوک دَرْس گلی کے کونے ، مارکیٹ  یا کسی بارونق مقام پر مُسلمانوں  کو بُرائیوں سے بچانے ، نیکیوں میں رَغْبت بڑھانے ، نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانے کے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں  پہنچانے کا ذریعہ ہےاورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا  اَجْروثَواب کا کام ہے ۔

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے جو شخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائے تا کہ اس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سے بد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔(حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۱۰ ص ۴۵ حدیث ۱۴۴۶۶)ایک اور حدیثِ پاک میں ہے :’’اللہ  تَعَالیٰ اُس کو تَرو تازَہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے،یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔‘‘(سُنَنِ تِرمِذی ج۴ ص ۲۹۸ حدیث ۲۶۶۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!چوک درس کی بڑی برکتیں ہیں بعض اوقات چوک دَرْس میں شرکت کی بَرَکت سے  لوگوں کی زِنْدگی میں ایسا مَدَنی اِنْقلاب برپا ہوجا تا ہے کہ وہ اپنی گناہوں بھری زِنْدگی سے توبہ کرکے نیکیوں کی راہ پر گامز ن ہوجاتے ہیں آئیے اسی ضمن میں ایک مدنی بہار سنتے ہیں ۔

تنہا درس دینے کی بَرَکت

لائنز ایریا(بابُ المدینہ کراچی)کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بیان دیا، میں اپنے گھر کی