Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal

مُسْتَقْبِل پر  سِىاہ دَھبّہ لگادىتا ہے۔ موبائل کى وجہ سے بِلَڈ پرىشَر، دل کے دَورے اور چِڑچِڑے  پَن جىسى بىمارىاں پہلے کے مُقابلے مىں بڑھتى جارہى ہىں اور ىہ چِڑچِڑا پَن گھرىلو  ماحول کے لئے اِنْتِہائی نُقصان کا سبب بن رہا ہے۔مىاں بىوى مىں جھگڑے ہورہے ہىں اور خاندانى نِظام کا شِىْرازہ بِکھرتا جارہا ہے۔فی زمانہ یہی موبائل فون روڈ اىکسىڈنٹ کى وجہ بھى بن رہاہے، سخت قانون کے باوجود بھی کئی  لوگ گاڑى چلاتے وقت موبائل پر گفتگو کرنے یا گانے باجے سُننے میں ایسے مصروف  ہوتے ہیں كہ پىچھے سےآنے والى گاڑىوں کا ہارن نہ سُننے کى وجہ سے خطرناک حادِثات كا شكار ہوجاتے ہىں۔

نِگاہ کی اہمیت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!موبائل فون کے ان نقصانات سے  بچنے کیلئے ضروتاً سادہ  موبائل استعمال کیجئے اور اس کے ذریعے بھی فضول sms،یا نامحرموں سے میل جول  سے بازرہیے  ،حتّٰی کہ کسی اجنبیّہ عورت پر نظر پڑجائے تو اس  کو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کردیکھنے  کے بجائے فوراً نگاہیں جھکالیجئے ،کیونکہ عموماً  نامحرموں سے میل جول اور تعلقات بڑھانے کی ابتدا ہی بدنگاہی سے ہوتی ہے اگر پہلے ہی اس دروازے کو بند کردیا جائے تو ان خرافات سے بچنا آسان ہوسکتاہے۔مگر بدقسمتى سے آج کل آنکھوں کی حفاظت نہیں کی جاتی اورانہیں حرام دیکھنے میں مصروف رکھا جاتاہے،یادرکھئے! ہماری یہ آنکھیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی بہت بڑی نعمت ہیں، ان  کے ذریعے جہاں ہم حلال چیزوں کو دیکھ کر نیکیاں حاصل کرسکتے ہیں وہیں ان  کا غلط استعمال کرتے ہوئے  عذاب کے حقدار بھی بن سکتے ہیں ۔مثلاً اگر فرمانبَرداراولاد نے اپنى ماں کو  مَحَبَّت بھرى نظر سے دىکھا تو اىک مقبول حج کا ثواب  پائے گی  اوراگرکسی نے  غىر محرم کو شَہْوَت کے ساتھ دىکھا تو عذابِ نار کا حق داربنے گا کیونکہ غیر محرم عورت کو دیکھناآنکھوں کا زنا ہے۔ جیساکہ

حضرت سیِّدُنا عبدُﷲ بن مَسْعُود رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عِبْرَت  نشان ہے: اَلْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ۔ آنکھیں بھی بدکاری کرتی