Book Name:Na-Mehramon say mel jol ka wabaal

اچھی معلوم ہوتی ہے اور پَرایا مال اور اپنی عقل زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ (مراٰۃ المناجیح ،پردے کے احکام،دوسری فصل، ۵/۱۷)

کریں اسلامی بہنیں شرعی پردہ
عطا ان کو حَیا شاہِ اُمَم ہو

                                   (وسائلِ بخشش،ص۳۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پردہ صرف عورتوں کے لیے ہی کیوں؟

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اسلام یقیناً ایساپاک مذہب ہے  جو عورت کی عزت وعصمت کا مُحافظ ہے جبھی تو اسے گھرمیں رہنے کا حکم دیاہے تاکہ گھر میں رہتے ہوئے ا چھے انداز میں  اُمُورِ خانہ داری اَنْجام دے،اپنےشوہر کےحُقُوق اور بچوں کی اچھی پرورش  کرے اوراپنی  عِفّت وعصمت  کی حفاظت کرسکے ۔عورت کا اپنے گھر میں رہناکس قدر اہمیّت کا حامل اور کیسے کیسے فوائد کا  ضامن ہے آئیے اس بارے میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  170 صَفحات پر مُشتمل کتاب’’ اسلامی زندگی‘‘ صَفْحَہ 105 سے  چند مدنی پھول سنتے ہیں ۔

(1)٭عورت گھر کی دولت ہے اور دولت کو چھپا کر گھر میں رکھا جاتا ہے، ہر ایک کودِکھانے سے خطرہ ہے کہ کوئی چوری کرلے۔اسی طرح عورت کو چھپانا اور غیروں کو نہ دِکھانا ضَروری ہے۔

(2)٭عورت گھر میں ایسی ہے جیسے چَمَن میں پھول اور پھول چَمَن میں ہی ہَرا بھرا رہتا ہے، اگر توڑ کر باہَر لایا گیا تو مُرجھا جائے گا۔اسی طرح عورت کا چَمَن اس کا گھر اور اسکے بال بچے ہیں،اس کو بلاوجہ باہَر نہ لاؤ ورنہ مُرجھا جائے گی۔عورت کا دِل نِہَایَت نازُک ہے، بَہُت جلد ہر طرح کا اَثَر قبول کرلیتا ہے، اس