Book Name:Ghous-e-Pak Ka Ilmi Martaba

آپ نے عِلْمِ قرآن،عِلْمِ حدیث ،عِلْمِ فِقْہ، جُغْرافِیہ،عِلْمِ طِب،تاریخ ،تفسیر،عِلْمِ نُجُوم، حساب،لُغَت اور نحو وغیرہ کے علاوہ دیگر بہت سے عُلوم وفُنُون میں بھی قابلِ قدر کتا بیں تصنیف فرما ئیں،آپ کی تصانیف کی تعداد تین سو (300)سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں کئی تو مُجلَّد(یعنی کئی کئی جلدوں پر مشتمل )ہیں اور کچھ رسالے بھی شامل ہیں۔([1])

امام ابنِ قُدامہ حنبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:امام ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے زمانے میں وعظ وخطابت کے اِمام تھے،مختلف عُلوم وفُنُون میں بہترین کتابیں تصنیف فرمائیں،تد ریس بھی کرتے تھے اورآپ حافظُ الحدیث بھی تھے۔ (حافظُ الحدیث کسے کہتے ہیں،آئیے،سُنیے!ایک لاکھ (100،000)احادیث مُبارَکہ سَنَدکے ساتھ یادکرنے والا حافظُ الحدیث ہوتاہے) ([2]) مگر وقت کے اتنے بڑے امام ہونے کے باوجود علّامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،حُضُور غوثِ پاک   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کے بیان کردہ چالیس(40) تفسیری اَقْوال میں سے صرف گیارہ (11)کے بارے میں جانتے تھے، جس سے حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ کے علمی سمندر کی بے پناہ گہرائی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

مَظْہرِ عظمتِ غفّار ہیں غوثِ اعظم

مُظْہِرِ رِفْعَتِ جبّار ہیں غوثِ اعظم

نائبِ احمدِ مُختار ہیں غوثِ اعظم

اور سب ولیوں کے سردار ہیں غوثِ اعظم

) وسائلِ بخشش مرمّم،ص ۵۵۹(

سُلطانِ ولایت

غوثِ پاک

دریائے کرامت

غوثِ پاک

ولیوں پہ حکومت

غوثِ پاک

فرماؤحمایت

غوثِ پاک

٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک

 


 

 



[1]مُقدمہ عیونُ الحکایات،حصہ ۱،ص۱۶ملتقطا و ملخصاً

[2]مُقدمہ آنسوؤں کا دریا،ص۱۵