Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail

اُنگلیاں لمبی، ہتھیلیاں گوشت سے پُر اور بے حد نَرْم تھیں۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۵۶۷)اَلْغَرَض! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نہایت حَسِین اور دلکش حُلیے کے مالک تھے۔

ابتدائی تعلیم!

       آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اِبتِدائی تعلیم اپنے دادا جان سے حاصِل کی، پھر ضِیاء کوٹ (سیالکوٹ) کے مشہور عالِم و عارِف حَضْرت علّامہ مَولانا محمد حُسَین نقشبندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے پڑھا، اس کے بعد  مرکزُ الاَولیاء (لاہور) گئے اور وہاں کے بڑے بڑے علما ئے کرام سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد مشہور محدّث اور عالمِ دین حضرتِ علّامہ وصی احمد مُحَدِّثِ سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے حلقۂ درس میں شامل ہوگئے اور تقریباً چار(4) سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

        سیّدی قُطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:  ہمارے پنجاب سے حدیث شریف کا دَورہ کرنے کے لیے لوگ پِیلی بِھیت(ہند) میں بھیجے جاتے تھے۔ وہاں حَضْرت شاہ وَصِی احمد مُحَدِّثِ سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ایک بہت بڑے بُزرگ اور کامل اَولیاءُ اللہ میں سے تھے، میں بھی اُن کی خِدمت میں حاضر ہو کر حدیث شریف کے دَورے میں شریک رہا۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/ ۱۶۷)  وہاں سے درسِ نظامی کی تکمیل کی اور دَوْرَۂ حدیث شریف کے بعد سندِ فَراغَت حاصل کی ۔ سرکارِ اَعلی حَضْرت شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے خود اپنے ہاتھوں سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ  ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی دستار بندی فرمائی۔ بعد میں حَضْرت مُحَدِّثِ سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے خِلافت کا شَرَف بھی پایا۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷)  

بیعت و خلافت!

       سیّدِی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے استاذ حَضْرت وصی احمد سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو امامِ