Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail

(یعنی ایک دن اس کی پوری خاطر داری کرے،حسبِ استطاعت اس کے لیے پُرتکلُّف کھانا تیار کروائے)اور ضِیافت تین(3)دن ہے (یعنی ایک دن کے بعد ماحضر(جو گھر میں موجود ہو ) پیش کرے) اورتین(3) دن کے بعد صدقہ ہے۔(صحیح البخاری،کتاب الأدب،باب إکرام الضیف...إلخ، الحدیث:۶۱۳۸، ۴/۱۳۶)

اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں مہمان نوازی سمیت تمام نیک اعمال کرنے اور اچھی خصلتیں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

واسطہ میرے پیر و مرشد کا                مجھ کو تو متقی بنا یارب!

دل کا اجڑا چمن ہو پھر آباد          کوئی ایسی ہوا چلا یا رب!

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مزاراتِ اولیاء!

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زِندَگی کے مختلف گوشوں کے بارے میں سن رہے ہیں۔ اپنے اسلاف کا تذکرہ بیان کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم ان کے سیرت و کردار اوران کی مُقدَّس زِندَگی کے مُتَعَلِّق سُن کر اُن جیسا بننے کی کوشش کریں۔

       بانیِ دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت،امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہہر ہر اِسلامی بھائی و اِسلامی بہن کو ان بُزرگانِ دین کی تعظیم و تکریم کرنے اور ان کی سیرت و کردار کو اپنانے کا درس دیتے رہتے ہیں۔ آپ کے اسی درس کا نتیجہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ کے تحت ایک شعبہ  بنام ’’مجلسِ مزاراتِ اولیاء‘‘ قائم ہے جس کا کام ان اولیائے کرام کی خانقاہوں اور درگاہوں پر حاضِرہونے والے عاشقانِ رسول کو نمازکی پڑھنے کی دعوت دینا،کیونکہ بدقِسمتی سے ایسابھی دیکھاجاتا ہے کہ مزار پرحاضری دینے والے نماز کے معاملے میں بہت سُستی کا مظاہرہ کرتے ہیں،دعوتِ اسلامی"مسجد بھروتحریک"ہے،اس مدنی ماحول میںاَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نماز کی پابندی کا مدنی ذہن دِیاجاتا کہ دُنیا اِدھر