Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں شرکت‘‘

       ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنا ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام ہے۔ مَدَنی مذاکرہ علمِ دین حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، مَدَنی مذاکرہ اچھی صحبتیں پانے کا بہترین ذریعہ ہے، مَدَنی مذاکرے میں شِرکت کرنے سےنیک اعمال اپنانے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے، مَدَنی مذاکرے میں شِرکت کرنے سے بندہ گناہوں سے بیزار اور نیکیوں سے پیار کرنے لگتا ہے، اَلْغَرَض! مَدَنی مذاکرے میں شرکت دِین و دُنیا کی اِصلاح کا سبب ہے، لہٰذا ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ڈھیروں ڈھیر اِسلامی بھائی مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت  سے گناہوں سے منہ موڑ کر سُنّتوں  کے پیکر بن چکے ہیں، آئیے اسی ضمن میں ایک مَدَنی بہار مُلاحظہ  کیجیے!

میں نے ویڈیو سینٹر کیوں بند کیا:

       مرکز الاولیاء (لاہور، پاکستان) کے رہائشی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل مَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ میرا ایک ویڈیو سینٹر تھا، جہاں سارا دن بیٹھا میں خود بھی فلمیں ڈرامے دیکھتا رہتا اور دُوسرے لوگوں کوفلموں کی سی، ڈیز فراہم کر کے اپنی بربادیِٔ آخِرت کا سامان کرتا۔ مجھے ایک دن مَدَنی چینل کا سلسلہ ’’مَدَنی مذاکرہ‘‘ دیکھنے کا موقع ملا۔ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کے سُوالات کے بڑے دلنشین انداز میں جوابات اِرْشاد فرما رہے تھے، جس کی وجہ سے میں بھی توجُّہ کے ساتھ مَدَنی مذاکرہ سننے لگا ، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے نصیحت آموز اور  فکرِ آخرت سے مَعمُور مَلْفُوظات نے میرے دل کی دُنیا بدل دی۔

                        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے تَوْبہ کی اور اپنا ویڈیوسینٹر ہمیشہ کے لیے بند کردیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول کی برکت سےمیں نمازِ پنجگانہ کا پابندبن گیا۔ اپنے