Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail

ہیں۔ابھی بھی بقر عید بالکل قریب ہے اور انہی دنوں میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مالی معاونت  کے لیے کھالیں جمع کی جاتی ہیں۔دعوتِ اسلامی کا خدمتِ دین کا یہ عظیم کام آپ سب کے سامنے ہے،لہٰذا آپ سے مَدَنی اِلتجا ہےکہ نہ صرف اپنے جانور کی قربانی کی کھال دعوتِ اِسلامی کودینی ہے بلکہ اپنے عزیز واقرباءکو بھی دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ان کا بھی ذہن بنانے کی کوشش کریں کہ یہ بھی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کروائیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ !پاکستان کے کم و بیش ہر چھوٹے بڑے شہر میں کئی مقامات پردعوتِ اسلامی کے تحت "قربانی کی کھالوں"کے لیے مکتب لگائے جاتے ہیں،اگر آپ کے اپنے جانور کی کھال پہنچانے کے حوالے سے کوئی دُشواری ہوتو قربانی کی کھالوں کے مکتب میں رابطہ کیجئے۔

اِجتماعی قُربانی:

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے تحت پاکستان بھر میں سینکڑوں مقامات پر"اِجتماعی قربانی" کا بھی باقاعدہ اِہتمام ہو گا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

      اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لیے اپنے شہر کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے رابطہ کیجئے ۔

       قُربانی کی کھالوں کے لیے آپ  کا تعاون بھی خدمتِ دین ہی ہے، نیز حُصولِ ثواب کی  خاطِر اپنے گھر ،رِشتہ داروں اور اَہلِ مَحلہ کے ساتھ ساتھ مُختلف عَلاقوں میں جاجاکر دعوتِ اِسلامی کے  شُعْبہ جات کا تعارُف کرواتے ہوئے قُربانی کی کھالیں جَمْع بھی کیجئے!اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

بیان کا خلاصہ:

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہمیں مرید و خلیفۂ اعلیٰ حضرت، سیدی قطبِ مدینہ حضرتِ