Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail

مُطالَعہ کریں تو ہمیں مَعْلُوم  ہوگا ان کے مَعمُولات سُنّتوں  کے عین مُطَابِق تھے، حُضُور سیدی قُطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بھی سُنّتوں کے پیکراور بہت ہی نیک بزرگ  تھے۔

اخلاق و عادات!

       سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نہایت ہی پسندیدہ اَوصاف  و اَخلا ق سے مُتَّصِف تھے، ہمیشہ یادِ خُدا میں ڈُوبےرہتے، شب بیدار اور تہجُّد گزار بُزرگ تھے، اِشراق، چاشت اور اوّابین کی نمازیں ادا کرنا آپ کا مَعمُول تھا، کمزوری اور بُڑھاپے کے باوجود ایّامِ بِیض(ہر قمری یعنی مدنی ماہ کی 13،14،15تاریخ) کےروزے تَرک نہیں فر ماتے تھے۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۴۸۶،بتغیر)

       ہمیں بھی فرض نمازوں کے ساتھ اِن نوافِل کو اَدا کرنے اور نفل روزے رکھنے کی عادت بنانی چاہیے،سیّدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں مَنقُول ہے کہ آپ کو اُٹھنے بیٹھنے میں بڑی تکلیف ہوتی تھی مگر پھر بھی وضو کے لیے جاتے وَقْت کسی کا سہارا نہ لیتے تھے، دُشواری کے باجود خُود ہی کھڑے ہوتے(اور وضو فرماتے)۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۴۸۶) سادگی آپ کا شِعار تھی، سُنّتِ رسول کی اِتّباع میں آپ نے بھی بکریاں پال رکھی تھیں، اُن کے دودھ سے مہمانانِ رسول کی ضِیافت فرماتے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا گھر حُجاج و زائرین کا ٹھکانہ تھا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۴۸۸)  عرب شریف میں آپ بہت مَشہور تھے، عَرب وعَجَم میں آپ کے مُریدین اور خُلَفا پھیلے ہوئےہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ گفتگو بہت کم فرماتے۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،ص:۴۸۹، بتغیر)آپ کے ہاں ہر روز بعدِ نمازِ عِشا مُستَقِل محفلِ مِیْلادمُنْعَقِد ہوتی تھی، جواُن کے وصال تک جاری رہی۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/۴۹۵) عربوں جیسی مہمان نوازی آپ کا خاصّہ تھی۔

مہمان نوازی کی عادت!