Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail

       1949      ؁ء میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے پوتے حَضْرتِ علّامہ مَولانا ابراہیم رضا خان جِیْلانی میاں رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مدینہ ٔمُنوَّرہ حاضری ہوئی، واپسی پر بریلی شریف میں اپنے گھر میں یہ واقعہ سنایا: میں حُضُورسرکارِ ابد قرار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دیارِ پاک مدینۂ مُنوَّرہ میں حاضِر تھا، ایک دن حَضْرتِ مَولانا ضِیاءُالدّین صاحِب قادِری رَضَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے درِ دَولت پر حاضری دی، اس کے بعد حُضُور سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مُواجہ شریف میں حاضر ہوا اور دعا کی کہ حُضُور! آپ کے کرم سے مدینۂ طیّبہ کے قُطب سے بھی مُلاقات ہوجائے؟ پھر جِیلانی میاں رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد میں اپنی قِیام گاہ واپس آیا تو دیکھا کہ حَضْرت مولانا ضیاءُ الدین صاحب تشریف لائے ہیں، کیونکہ وہ بہت کم گھر سے نکلتے تھے اس لیے مجھے انہیں اچانک دیکھ کر شدید حیرت ہوئی تو میں نے تعجُّب سے کہا: حَضْرت! ابھی تو آپ سے مُلاقات ہوئی تھی، پھر ایک دَم کیسے تشریف آوری ہوئی؟ مولانا ضِیاء ُالدین صاحب نے فرمایا: میرے دل میں اچانک خیال پیدا ہوا کہ آپ سے ملاقات کروں، کیونکہ آپ نے ہی تو طلب فرمایا ہے! اس کے بعد وہ خاموش ہوگئے۔ حُضُورجِیلانی مِیاں رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: اِدھر میرا دربارِ مُصطَفٰے میں عَرْض کرنا اور اُدھر سیّدی قُطبِ مدینہ سے ملاقات ہو گئی، اِس سے مَعْلُوم  ہوتا ہے کہ حَضْرت مَولانا  ضِیاءُالدین صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مدینۂ پاک کے قُطب ہیں، جِیْلانی میاںرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے مزید اِرْشاد فرمایا: جن کے خلیفہ کی یہ شان ہو کہ مدینۂ پاک میں قطب ہیں،ان کے پِیرو مُرشِد،سیدی اعلیٰ حَضْرت،عَظیمُ الْبَرکت کے سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیں قُرب کا کیا مقام و حال ہوگا۔ (سیّدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۴۶۹)

تم کو قطبِ مدینہ یا مُرشِد!

 

عُلماء نے کہا ضِیاءُ الدّین

مجھ کو اپنا بناؤ دِیوانہ

 

واسطہ غوث  کا ضِیاءُ الدّین

(وسائلِ بخشش، مُرَمَّم،ص:562)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد