Book Name:Riya kari

کرنا جانتے ہوں، ایسے ماحول کو اپنا لیجئے جہاں مُحَاسَبَہ  کرنےکا مدنی ذِہْن دِیا جاتا ہو۔ یاد رکھئیے !کہ اِصْلاح و تربیَت کے مُعامَلے میں صحبت و ماحول کا بڑا گہرا اثر ہوتا ہے۔اچھی  صُحْبت اور پاکیزہ  ماحول پانے کا ایک بہترین ذَرِیْعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی ہے ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی سے وابستگی کی برکت سے نہ صرف سُنّتوں  بھرا پاکیزہ مدنی ماحول میسر آتا ہے بلکہ عاشقانِ رسول کی صحبت بھی  حاصل ہوجاتی ہے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں  مَدَنی اِنْعامات پر عمل کی ترغیب دلا کر روزانہ فکرِ مدینہ (یعنی اپنے نفس و اَعْما ل کا محاسبہ ) کرنے کا ذہن بھی دِیا جاتا ہے،مدنی قافلوں میں سفرکی سعادت حاصل ہوتی ہے،اچھی صُحبت اور نہ جانے کیا کیا برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔

اچّھی صُحبت ملے،خُوب بَرَکت  ملے

 

چل پڑو، چل پڑیں،قافِلے میں چلو

کُفر کی کالکیں، دُور ہوں ظُلمتیں

 

آؤ کوشِش کریں،قافِلے میں چلو

بے شک اَعمالِ بد، اور اَفعالِ بد

 

کی چُھٹیں عادتیں،قافِلے میں چلو

 

 

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص ۶۷۱۔۶۷۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رِیا کاری ایک  ایسی تباہ کُن بیماری ہے جو نیک عمل کی رُوح کو بُری طرح مُتأثر کرتی ہے یہاں تک کہ وہ نیک عمل رِیاکاری کی وَجہ سے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ میں شرفِ قَبولیَّت حاصل نہیں کر پاتا ۔ آئیے! احادیثِ طَیّبَہ کی روشنی میں اَعْمال کو برباد کرنے میں رِیاکاری کی تباہ کاریاں سُنتے ہیں۔

رِیا کی مَذمّت پر4فرامینِ مُصْطفٰے

1.    تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عالیشان ہے: جب کوئی قوم آخرت (کے اعمال)سے آراستہ ہو کر (حُصُولِ)دُنیا کیلئے حُسن وجمال کاپیکر بنے تو اس کا ٹھکانا جہنّم ہے۔ (جامع