Book Name:Riya kari

کتاب ”رِیاکاری “ کا تعارف

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! واقعی بڑا نازُک مُعامَلہ ہےکہ ذرا سی نِیَّت بہکتی ہے اور نیک عمل کرنے والا رِیاکاری کے گڑھے میں جا گِرتا ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اچھی طرح رِیا کاری کی تباہ کاریوں کی معلومات حاصل کریں تاکہ اس مُہلِک(یعنی ہلاک کرنے والے)  مرض سے نجات حاصل کرنا آسان ہوجائے۔اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ165صفحات پرمُشتمل کتاب’’رِیاکاری‘‘ کا مُطالَعہ انتہائی مُفید ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس کتاب میں رِیاکاری کی تعریف ،اَسْباب،علامات، اُس کے بھیانک نتائج  اور اس مرض کے علاج وغیرہ بیان کئے گئے ہیں لہٰذا آپ سے مدنی التجاء ہے کہ خود بھی اس کا مُطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

       آیئے!شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز کتاب ” نیکی کی دعوت “حصّہ اَوّل، صفحہ 73 سے رِیاکاری سے مُتَعَلِّق چند مثالیں سُنتے ہیں تاکہ پتا چلے کہ رِیاکاری ہمارے اَعمال میں کس طرح چُھپی ہوتی ہے۔ بعض اَوْقات  ہماری باتوں سے رِیاکاری کا اِظْہار ہو رہا ہوتا ہے لیکن نہ تو اِس طرف ہمارا دھیان ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے بچنے کا مدنی ذِہْن  ہوتا ہے ۔ لہٰذا رِیا کاری کی اِن مثالوں کو سُن کر اس سے  بچنے کی کوشش کیجئے،مگر خیال رہے کہ رِیاکا ری ایک ایسا عمل ہے، جس کا سارا  دارومدار نِیَّت پر ہے لہٰذا جو مثالیں پیش کی جارہی ہیں وہ اگرچِہ رِیاکاری ہی کی ہیں لیکن  کئی مقامات پر نِیَّت کے فرق سے اَحکام میں تبدیلی ہوجاتی ہے۔آئیے اپنی اصلاح کی نِیَّت سے تَوَجّہ کے ساتھ سنئے:

رِیاکاری کی 19 مثالیں

(1)فَنِّ قِراءت اس لئے سیکھنا کہ لوگ ’’قاری صاحِب‘‘کہیں۔ (2)قاری صاحِب کا اِجتماعات میں