Book Name:Imam e Azam ka Taqwa

کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔ (حِلیۃُ الاولیاء، رقم ۱۰۷۵۰، ج ۷ ، ص۳۳۵)آخر میں اِشراق و چاشت کے نوافل پر مدنی حلقے کا اِخْتتام ہوتاہے۔مَدَنی حلقے میں جو شجرہ شریف  پڑھا جاتا ہے،اس کی برکتوں کی بھی کیا بات ہے،اس کو روزانہ پڑھنے سے مشکلیں آسان ہوتی ہیں، ذِہْنی سُکون نصیب ہوتاہے اوربیماریاں بھی دُور ہوتی ہیں ،آئیے! ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

شجرہ شریف کی برکتیں:

ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ ہے کہ تقریباً پچھلے4 سال سے میں دردِ سر کے مَرَض میں مبُتلا تھا جو کسی صُورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاتھا، کافی علاج مُعالجہ کرا چکا تھا مگر اس کے باوُجُود افاقہ نہیں ہوپا رہا تھا۔اس دَردسے نجات پانے کی صُورت یُوں بنی  کہ ایک دن خوش قسمتی سے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اَوْراد و وظائف پرمُشتمل سِلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کا شجرہ شریف میرے ہاتھ لگا تو برکت حاصل کرنے کی نِیَّت سے اس میں مَوْجُود  شجرہ شریف پڑھنے لگا، اسی دوران میں نے محسوس کیا کہ اس کی برکت سے میرے دَردِ سر میں کمی واقع ہوئی ہے جو میرے لیے حیران کُن ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی خوش آئند بات بھی تھی، میں نے پھر دوبارہ اس کو پڑھنا شُروع کیا تو مزید دَرد میں اِفاقہ ہوا، یہ دیکھ کر نہ صرف میرا ایمان تازہ ہوگیا بلکہ میرے مرض کا علاج بھی میرے ہاتھ لگ گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب روزانہ شجرہ شریف پڑھنے کی ترکیب ہے ،جس کی برکت سے میرے سر کا دَردبالکل ختم ہو چکا ہے۔ لیکن جس دن ناغہ ہو جائے تو دَرد پھر لوٹ آتا ہے، اس لئے میں روزانہ شجرہ شریف پڑھتا ہوں۔ زندگی بھر اس کو کبھی ترک نہ کرنے کی نِیَّت کرلی ہے ۔

جوعاشقانِ رسول امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید یاطالب نہیں، اگر وہ بھی شجرۂ قادریہ، رضویہ عطاریہ کی برکتوں سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں تو اَمِیْرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مُرید یا طالب ہو جائیں ،اُنہیں بھی اَمِیْرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ