Book Name:Kamyab Tajir kay Ausaf

بدحالی کا شکار ہوجائے، مگر میرے مالی حالات بہتر ہونے چاہئیں ،میری ذاتی ملکیت ودولت میں اِضافہ ہونا چاہئے۔جائز و ناجائز کسی بھی طریقے سے دوسرے مُسلمانوں کو کنگال کرکے ان کے مال  کو اپنی جائداد کا سَنگِ بُنیاد قرار دینا،ان کے دل نے کبھی گوارا نہ کیا،کیونکہ وہ نُفُوسِ قُدسیہ آج کےتاجروں کی طرح ’’پیسہ ہو ،چاہے جیسا ہو ‘‘کے قائل نہ تھے،بلکہ وہ تو اپنے مُسلمان بھائیوں کے حقیقی خیر خواہ ہوا کرتے تھے اور ان کے نُقصان  کو اپنا نُقصان سمجھا کرتے تھے،لہٰذا ہمیں بھی  تجارت کرتے وَقْت اَسلاف کے طرزِ عمل اور پیارے آقا ،مدینے والے مُصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکے فرامین کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر تمام مسلمانوں کی خَیْرخواہی کا جذبہ بیدار کرنا چاہئے۔

میرا دل پاک ہو سرکار دُنیا کی مَحَبَّت سے

مجھے ہوجائے نفرت کاش آقا مال ودولت سے

(وسائل بخشش،ص۴۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!تجارت کے بارے میں مزیدمعلومات حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المَدینہ کا مَطبُوعہ  68 صفحات پر مُشتمل رسالہ  بنام ’’اَسلاف کا اندازِ تجارت‘‘ کا مُطالَعہ فرمایئے،اِس رِسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سےمفت میں پڑھا جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ اورپرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔اَلحَمدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے 100فیصدی اسلامی چینل،مدنی چینلپر’’احکامِ تجارت‘‘ کا سلسلہ نشر ہوتا ہے،تجارت کے شرعی اَحکام سیکھنے کے لیے یہ ایک بہترین سلسلہ ہے،اِسے دیکھنا بھی اسلامی تجارتی اُصول سکھائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ چوک درس‘‘: