Book Name:Kamyab Tajir kay Ausaf

چاہیے،مگرتا جر کو خُصُوصیّت سے خُوش خلقی ضروری ہے، جبکہ بَد اخلاق اور بد مزاج شخص سے لوگ  کتراتے ہیں اور ایسوں کے پاس جو گا ہک ایک بار جاتاہے  دو بارہ جانا گوارہ  نہیں کرتا ۔

دِیا نتداری:

تاجر کو نیک چلن ، دیا نتدارہونا بھی بہت ضروری ہے ، بَد چلن ، بدمَعاش ، حرام  کھانے والا تجارت میں کیسے کامیاب ہوسکتا ہے ؟

جلد با ز یانا واقف تا جر :

اسی طرح ایک کامیاب تاجر بننے کے لئے ضروری ہے کہ جلد با ز یا نا واقف (غیر تجربہ کار) نہ ہو۔بعض تاجردُکان/کاروبار شروع کرتے ہی لکھ پَتی بننا چاہتے ہیں، اگر دو(2)دن بِکْری (سیل)نہ ہویاکچھ نقصان ہوجائے تو فوراً بد دل ہوکر دُکان/کاروبار چھوڑبیٹھتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

بے جا خر چ :

ناواقف تاجر معمولی کا رو بار پر بہت خرچ بڑھالیتے ہیں۔ ان کی چھوٹی سی دُکان اتنا خرچ نہیں اُٹھاسکتی، آخر ناکام ہوجاتے ہیں ۔لہٰذا ایسا نہیں کرنا چاہیے،  نیز فُضُول خرچ  اور بے جا اِسراف سے بچنا انتہائی ضروری ہے  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اگر ہم بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا کے مُطابق زندگی گزارنا چاہتے اور ایک بہترین اور باشرع مُسلمان  بننا چاہتے ہیں، تو دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سےہَر دَم وابستہ ہوجائیں،عاشِقانِ رَسول کے ساتھ مَدنی قافلوں میں سفر کو اپنا مَعمُول بنالیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   دونوں جہاں کاسُکون وچین نصیب ہوگا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دینِ مَتین کی تَروِیج واِشاعت کیلئے  مُتعدَّد شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، اِنہی میں سے ایک شُعبَہ "مجلسِ تاجِران " بھی ہے ۔