Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri

*جب کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔ *  جب بیٹھیں تو جُوتے اُتارلیں آپ کے قَدَ م آرام پائیں گے۔ ( الجامع الصغیر ، الحدیث۵۵۴ ، ص۴۰ )* مجْلسِ سے فارغ ہوکر یہ دعا تین(3) بار پڑھ لیں تو  گناہ مُعاف ہوجائیں گے۔ اور جواسلامی بھائی مجلسِ خَیر و مَجْلِسِ ذِکر میں پڑھے تو اُس کیلئے اُس خَیْر پر مہر لگا دی جائے گی ۔ وہ دعا یہ ہے : سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُ کَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ'' ترجمہ : تیری ذات پاک ہے اوراے اللہ ! تیرے ہی لئے تمام خُوبیاں ہیں ، تیرے سواکوئی معبود نہیں ، تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تَو بہ کرتا ہوں۔ (سنن ابی داؤد ، کتاب الادب ، باب فی کفارۃ المجلس ، الحدیث ۴۸۵۷ ، ج۴ ، ص۳۴۷)* جب کوئی عالمِ با عَمَل یا مُتّقی شَخْص  یا سَیِّد صاحِب یا والِدَین آئیں تو تَعْظِیماً کھڑے ہوجانا ثَواب ہے۔ حکیمُ الاُمّت مُفتی احمدیارخان نعیمی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  لکھتے ہیں : بُزُرگوں کی آمد پر یہ دونوں کام یعنی تعظیمی قِیام اور اِسْتِقْبال جائز بلکہ سنّتِ صحابہ ہے ۔ (مراٰۃالمناجیح ، ج۶ ، ص۳۷۰ ، جملہ منقول از سنتیں اور آداب ، ص۹۹ ، بتغیر)

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو (2)کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)  نیز 120صَفَحات کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔ (101مَدَنی پھول ، ص۲۷)

عاشقانِ رسول ، آئیں سنت کے پھول

دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں

پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں :