Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri

اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ  تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں مُختلف شعبہ جات میں خِدْمتِ دین کا کام سراَنْجام دے رہی ہے ، وُہیں کھلاڑیوں کی اِصْلاح وتَربِیَت کیلئے بھی   ایک شعبہ بنام “ مجلس اِصلاح برائے کھلاڑیان “ قائم کیا ہے ، جس کابُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسلک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کوعام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد ’’مجھے اپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ‘‘کےمطابق زندگی گزارنے کامدنی ذِہْن دیناہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  کئی کھلاڑیوں اوران کے گھروالوں کو مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت “

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! سنتوں کی خدمت کےلیے دعوتِ اسلامی کے تحت ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کام مُسَلمانوں کو راہِ سُنَّت پر چلانے اور عاشِقانِ رسول میں قرآن و سُنّت کا پیغام پہنچانے میں بہت مُعاوِن ہیں۔ ان 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مَدَنی کام “ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شِرکت کرنا “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کا آغاز بعدنمازِ مَغْرِب سورۂ مُلک کی تِلاوت سے ہوتا ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : اس ذات کی قسم! جس کے قَبضۂ قُدرت میں میری جان ہے! کتابُ اللہ کی ایک آیت سننا پہاڑ (جَبَلِ صَبِیْر) کی مثل صَدَقہ کرنے کے اَجْر سے زیادہ عظیم ہے۔ (جمع الجوامع ، حرف الواو ، ۸ / ۸۲ ، حدیث : ۲۴۶۱۵) غورکیجئے ! جب ایک آیت سننے کے یہ فَوائد ہیں تومکمل سُورت کا سننا کس قَدَر اَجْر و ثَواب کا باعِث ہوگا۔ تِلاوَت کے بعد نَعْت شریف پڑھی جاتی