Book Name:Imam e Ahle Sunnat ki Ibadat o Riyazat

مایہ ناز تصنیف”فَیْضانِ سُنَّت“صفحہ 1081 تا1088 کا مُطالَعہ کیجئے۔بلکہ کوشش فرماکر اَوّل تاآخِر پُوری کتاب ہی پڑھ  لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں عمل کرنے کی تَوْفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

یاخدا ماہِ رَمَضان کے صدقے            سچی تَوبہ کی توفیق دیدے

نیک بن جاؤں جی چاہتا ہے              یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائلِ بخشش، ص۱۳۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے  امامِ اہلسُنَّت، مجدّدِ دین و ملّت ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن کی عِبادت و رِیاضت کے مُتَعَلِّق سُننے کی سَعادت حاصل کی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے بچپن ہی سے نماز کی پابندی فرمائی اورآخِرعمر تک چاہے کیسی ہی مجبوری یا بیماری پیش آئی کبھی نماز قَضا نہ ہوئی ۔ہم عاشقانِ اعلیٰ حضرت کو بھی سَفَر وحَضَر ،خوشی وغمی،بیماری وتندرستی ہر حال میں نماز کی عادت بنانی چاہیے ۔اسی طرح اعلی ٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے رَمَضان کے روزے  شدید علالت میں بھی نہ چھوڑے تو اگر ہم سے بھی سُستی وغفلت یا کسی  عُذرِ شرعِی کی بنا پر روزے قَضا ہوئے ہیں تو تَوبہ کے ساتھ ساتھ اُن کی قَضا بھی کریں کیونکہ اگر کسی عُذرِ شرعِی کی بنا پر روزے  چھوٹ گئے تو ان کی  بھی قَضا فَرض ہے ۔امامِ اہلسُنَّت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی ساری عُمر علمِ دین پھیلانے،لوگوں کے دینی مسائل سُلجھانے اور ہر مُعاملے میں ان کی اِصلاح فرمانے میں بَسَر فرمائی  تھی ۔  ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زِنْدَگی گزاریں اور جہاں کسی مُعاملے میں