Book Name:Imam e Ahle Sunnat ki Ibadat o Riyazat

   شریعت کی خِلاف وَرْزی کا شک  بھی  ہو فَوراً  اس کام سے بچنے میں ہی عافیّت سمجھیں  یا کسی سُنّی عالِمِ دین یا دارُالافتا ء اہلسنَّت سے رُجوع فرمالیں۔ ایسی مدنی سوچ وفِکر پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ دِین ودُنیا کی بہتری نصیب ہوگی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَجلِس اِصلاح برائے کھلاڑیان:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!سُنَّتوں کی خدمت اورمُعاشرے کی اِصْلاح وتَرْبِیَت کیلئے دعوتِ اسلامی97 شُعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے۔انہی میں شامل ایک مجلسِ کھیل بھی ہے۔کھیلوں کی دُنیا بڑی نِرالی ہے،جو اس میں کھوجاتا ہے بس یہیں کا ہی ہو جاتا ہے،اس طبقے کی دِین سے دُوری سب جانتے ہیں، انہیں بھی دینِ اسلام کی تَعْلِیْمات سے رُوْشَناس کروانااورسنّتوں کےسانچے میں ڈھالنا انتِہائی ضَروری ہے۔ مَجْلِسِ کھیل کا بُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسَلِک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانےکے مدنی پَیْغام کوعام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی سےوابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد’’مجھے اپنی اورساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّوَجَلَّ‘‘کےمُطابق زِنْدَگی گزارنے کا مَدَنی ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّبہت سےکھلاڑیوں اوران کے گھر والوں کادعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُتَاَثِّرہوکریہ مَدَنی ذِہْن بن چکاہے کہ ہمیں شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اَہلسنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعَطاکردہ مَدَنی مقصدکی تکمیل اور اپنی اصلاح کے لیے مَدَنی انعامات پر عمل کرنا ہےاورساری دُنْیاکے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے مَدَنی قافِلوں میں سَفَر کرنا ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو!