Book Name:Imam e Ahle Sunnat ki Ibadat o Riyazat

ملکوں جیسے ہند، بنگلہ دیش، موجودہ پاکستان، چین،افغانستان، امریکہ، افریقہ حتّٰی کہ حَرَمَیْن شَرِیْفَین مُحْتَرَمَیْن سے بھی اِسْتِفْتا  آتے  اور بسا اَوْقات تو ایک ایک وقت میں پانچ پانچ سو (500) اِسْتِفْتَاء جَمْع ہوجاتے ۔ ( فتاویٰ رضویہ : ۹/۴۴۹ملخصاً )

تیرا علم و فَضْل و شان و شَوْکت و جاہ و حَشَم

شَشْ جِہَت پر ہے عِیاں احمد رضا خاں قادِری

ہے عَرَب کے عالموں کا مَدْح خواں سارا جہاں

اور وہ تیرے مَدْح خواں احمد رضا خاں قادِری

(قبالۂ بخشش،ص۱۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آ پ نے کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فتویٰ نویسی میں کس قَدَر مشغول رہتے اور اس مصروفِیَّت کی وجہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فنِ اِفْتاء میں کامِل مہارت  رکھنا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ عَوام تو عوام بڑے بڑے عُلمائے کِرام اور مُفْتِیانِ عُظَّام بھی تحقیقی جوابات اور پیچیدہ مسائل کے حل کےلیے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرف رُجوع کرتے۔  میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ یُوں تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 1286؁ ھ سے1340 ؁ ھ تک لاکھوں فتو ے دیئے ہوں گے، لیکن افسوس! کہ سب نَقْل نہ کیے جاسکے، جونَقْل کرلیے گئے تھے اُن کا مجموعہ ”فتاویٰ رَضَویّہ“ کے نام سے مشہور ہے۔فتاوٰی رَضَویّہ کی 30 جلدیں ہیں،جن کے کل صَفْحات: 21656،کل سُوالات وجوابات : 6847اور کل رسائل : 206ہیں۔(فتاوٰی رضویہ :۳۰/۱۰)قرآن ،حدیث ، فِقہ، مَنطِق اور کلام وغیرہ میں آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی