Book Name:Imam e Ahle Sunnat ki Ibadat o Riyazat

حضرت،حضرتِ مَوْلانا محمدحُسین مِیرَ ٹھی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا بَیان  ہے کہ میں نے رَمَضانُ المبارَک کی 20 تاریخ سے اِعتِکاف کِیا ۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مسجِد میں تشریف لائے تو فرمایا:”جی تو چاہتا ہے کہ میں بھی اعتِکاف کروں ، مگر(دینی مشاغِل کے باعِث)فُرصت نہیں ملتی۔“ آخِر 26 رَمَضانُ المُبارَک کو فرمایا:” آج سے میں بھی مُعْتَکِف ہی ہو جاؤں۔“حضرت مَوْلانا محمدحُسین مِیرَٹھی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”شام کو (کَھجور وغیرہ سے روزہ تو اِفطار فر ما لیتے مگر)اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کوکھانا کھاتے میں نے کسی دن نہیں دیکھا ۔ سَحَرکو (سَحْری کے وَقْت)صِرف ایک چھوٹے سے پیالے میں فیرینی اور ایک پیالی میں چٹنی آیا کرتی تھی، وہ نوش فرمایا کرتے ۔“ ایک دن میں نے دریافْتْ کیا:”حضُور ! فیرینی اور چٹنی کا کیا جوڑ ؟“ فرمایا:” نَمک سے کھانا شُروع کرنا اور نَمک ہی پر خَتْم کرناسُنّت ہے ،اِس لیے چٹنی آتی ہے۔“ (ماخوذ ازفیضانِ اعلیٰ حضرت:ص۱۱۳)

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  !پیکرِ سنّت ، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ میٹھی فیرینی سے قبل اور بعد اس لئے نمکین چَٹنی استِعمال فرما تے تھے کہ کھانے کے اوّل آخِر نمک استِعمال کرنے کی سُنّت ادا ہو جائے۔ کھانے کے اوَّل آخِر نمک (یا نَمَکین)کھانے سےاَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ ستر(70)بیماریاں دُورہوتی ہیں۔(فیضانِ سنّت ،ص:658)

یاالہٰی! مجھ کو بھی کر بھوک کی نِعْمت عطا

از   طفیلِ  سیِّدی  و  مُرشِدی  احمد  رضاؔ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اتنی کم غذا کھانے کے باوُجُود بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کبھی بھی روزہ نہ چھوڑا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بھتیجے اور خلیفہ مَوْلانا حَسَنَیْن رَضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:روزے کی قَضا کے بارے میں نہ اُن کے کسی بڑے کی زَبانی سُنا نہ کسی برابر والے نے بتایا