مفتی محمد نظامُ الدّین نوری اور مولانا انوار صاحب کے انتقال پر تعزیت

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2022ء

مفتی محمد نظامُ الدّین نوری اور مولانا انوار صاحب کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

خوش ہونے والے پر حیرت

مکتبۃُ المدینہ کے رسالے  ” پُل صراط کی دہشت “  صفحہ نمبر 03 پر ہے:حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تعجب ہے اُس ہنسنے والے پر جس کے پیچھے جہنم ہے اور حیرت ہے اُس خوشی منانے والے پر جس کے پیچھے موت ہے۔  ( تنبیہ المغترین ، ص41 )

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ سہیل اور محمد افضل کے ابو جان حضرت مولانا مفتی محمد نظامُ الدّین نوری صاحب 60 سال کی عمر میں اور سہیل اور محمد افضل کے بھائی جان حضرت مولانا انوار صاحب ایکسیڈنٹ کے بعد 21 شوالُ المکرم 1443 سِنِ ہجری مطابق 23 مئی 2022ء کو 35 سال کی عمر میں ہند کے شہر براؤں شریف کے قریب راستے میں انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن !

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَط وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

یاربِّ کریم ! حضرت مولانا مفتی محمد نظامُ الدّین نوری صاحب اور حضرت مولانا انوار صاحب کو غریقِ رحمت فرما ، اِلٰہَ العٰلمین ! انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرما ، پروردگارِ عالَم ! ان کی قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، تاحدِ نظر وسیع ہوجائے ، مولائے کریم ! نورِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صدقہ ان کی قبر تاحشر جگمگاتی رہے۔

روشن کر قبر بیکسوں کی                            اے شمعِ جمالِ مصطفائی

تاریکیِ گور سے بچانا                                                                                             اے شمعِ جمالِ مصطفائی

یااللہ پاک ! مرحومین کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرماکر انہیں جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا ، یااللہ پاک ! تمام سوگواروں کو صبرِجمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، ربِّ کریم ! میرے پاس جو کچھ ٹُوٹے پُھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان پر اجر عطا فرما ، یہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطا فرما ، بوسیلۂ خَاتَم النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب مرحوم حضرت مولانا مفتی محمد نظامُ الدّین نوری صاحب اور مرحوم حضرت مولانا انوار صاحب سمیت ساری امّت کو عنایت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

حضرت مفتی ابوحماد احمد میاں برکاتی صاحب کے لئے دعائے صحت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

دو مَردوں کے برابر بخار ہوتا ہے

حضرت سیّدُنا عبدُاللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا ، جب میں نے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو چُھوا تو عرض کی: یَارسولَ اللہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! آپ کو تو بہت تیز بخار ہے۔ فرمایا: ہاں ! مجھے تمہارے دو مَردوں کے برابر بخار ہوتا ہے۔ میں نے عرض کی: کیا یہ اس لئے کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے دُگنا ثواب ہوتا ہے۔ ارشاد فرمایا: ہاں۔  ( مسلم ، ص1066 ، حدیث: 6559 )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖنط

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! حضرت مفتی ابوحماد احمد میاں برکاتی صاحب کو کمزوری اور گُردے کی تکلیف سے شفائے کاملہ ، عاجلہ ، نافعہ عطا فرما ، یااللہ پاک ! انہیں صحتوں ، راحتوں ، عافیتوں ، عبادتوں ، ریاضتوں ، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما ، مولائے کریم ! یہ بیماری ، یہ تکلیف ، یہ پریشانی ان کے لئے ترقیِ درجات کا باعث اور جنّتُ الفردوس میں تیرے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بننے کا سبب بنے ، ربِّ کریم ! کربلا  والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ ! لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ ! لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ !

بےحساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

مختلف پیغاماتِ عطّاؔر

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مئی2022ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ  ” پیغاماتِ عطّاؔر “  کے ذریعے تقریباً2151پیغامات جاری فرمائے جن میں349 تعزیت کے ، 1613عیادت کے جبکہ 189 دیگر پیغامات تھے۔


Share

Articles

Comments


Security Code