علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2024ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا محمد ظہیر عطّاری مدنی (پنڈی گھیب، ضلع اٹک، پنجاب): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اپنے تحقیقی مضامین کے اعتبار سے ایک منفرد میگزین ہے، یہ عظیم ماہنامہ عوامِ اہلِ سنّت کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کے لئے بھی مفید ہے، میری رائے یہ ہے کہ اس کے شروع میں حمد، نعت اور منقبت کا بھی اضافہ کیا جائے تاکہ حمد، نعت اور منقبت پڑھنے والوں کو مستند کلام مل جائیں۔

(2)بنتِ سرور عطاریہ مدنیہ (ناظمہ جامعۃُ المدینہ گرلز سرگودھا، پنجاب): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا ہر مضمون اپنی جگہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے لیکن میرا پسندیدہ مضمون ”رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی غذائیں“ ہے، نیز ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ کرام اور اولیائے کرام کی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(3)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مضمون ”روشن ستارے“ اور ”نئے لکھاری“ اچھے لگتے ہیں۔(شہریار رضا، اورنگی ٹاؤن، کراچی) (4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں ہر ماہ صحت کے حوالے سے مضامین شامل کرنے کی التجا ہے تاکہ عوامُ الناس کو صحت کے حوالے سے آگاہی (Awareness) حاصل ہو۔ (دانش ایاز، ڈگری، سندھ) (5)اَلحمدُ لِلّٰہ 3ماہ سے مکمل ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے، علمِ دین کا خزانہ ہاتھ آرہا ہے، اس میں سیرتِ مصطفٰے اور بُزرگانِ دین کی سیرت کے مضامین بہت دلچسپ ہوتے ہیں، اور یہ تمنا ہوتی ہے کہ کاش جلدی سے نیا ماہنامہ آجائے اور ہم اسے جلدی پڑھ لیں۔(غلام نبی، خمیسہ گوٹھ، نیو کراچی) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک بہت ہی اچھا میگزین ہے، اس سے ہمیں بہت معلومات ملتی ہے اور اس سے ہمارے کئی مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔(محمد مجتبیٰ شیخ، گمبٹ، ضلع خیرپور، سندھ) (7) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچّوں کی بھی دلچسپی کا سامان ہے، ہمارے بچّوں کو ہر ماہ ماہنامہ کے آنے کا انتظار رہتا ہے، اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں عبدالحبیب بھائی کے سفرنامے کے ذریعے تصور ہی تصور میں مقاماتِ مقدسہ نگاہوں میں گھوم جاتے ہیں۔(اُمِّ یاسر، کراچی) (8)میرا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے متعلق یہ پہلا تجربہ تھا جو زبردست رہا کہ یہ ماہنامہ تو علمِ دین حاصل کرنے کا معقول و مؤثر ذریعہ ہے۔(بنتِ بشیر، طالبہ خاصہ اول، جامعۃُ المصطفیٰ الرضویہ، گوجر خان) (9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ علم کی روشنی پھیلانے میں اپنی مثال آپ ہے، مجھے اس میں سلسلہ ”خوابوں کی دنیا“ بہت پسند آیا۔(زہرہ بلال، پنڈی گھیب، ضلع اٹک، پنجاب)

(10)The Mahnama Faizan e Madinah is very informative and interesting. I look forward to reading it every month. The children like to listen to the moral stories. )binte Abdul Latif.  Yuba city, Canada)

ترجمہ: ماہنامہ فیضان مدینہ ایک بہت ہی معلوماتی اور دلچسپ میگزین ہے، میں ہر ماہ اس کو پڑھنے کے لئے منتظر رہتی ہوں۔ بچے اس کی اخلاقی کہانیاں سننا پسند کرتے ہیں۔(بنت عبد اللطیف، کینیڈا)


Share

Articles

Comments


Security Code