- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 6
- اچھی باتوں کا بیان
- باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
اچھی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6
روایت ہے حضرت عبدالله ابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے الله کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہیں جو اپنے ہمراہیوں کے لیے بہتر ہوں اور الله کے نزدیک بہترین ساتھی پڑوسی وہ ہیں جو اپنے پڑوسی کے لیے اچھے ہوں ۲؎(ترمذی، دارمی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن غریب ہے۔
وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ الْأَصْحَابِ عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهٖ وَخَيْرُ الْجِيرَانِ عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرُهُمْ لِجَارِهٖ .رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ :هٰذَاحَدِيْثٌ حَسَنٌ غَرِيْبٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4987 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں ایک شخص نے نبی صلی الله علیہ وسلم سے عرض کیا یارسول الله میں کیسے جانوں جب کہ میں بھلائی کروں یا جب کہ میں برائی کروں ۱∞؎تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اپنے پڑوسیوں کو یہ کہتے سنو کہ تم نے بھلائی کی تو واقعی تم نے بھلائی کی اور جب تم انہیں کہتے سنو کہ تم نے برائی کی تو واقعی تم نے برائی کی۲؎(ابن ماجہ)
وَعَنِ ابْن مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ كَيْفَ لِي أَنْ أَعْلَمَ إِذَا أَحْسَنْتُ أَوْ إِذَا أَسَأْتُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا سَمِعْتَ جِيرَانَكَ يَقُولُونَ: قَدْ أَحْسَنْتَ فَقَدْ أَحْسَنْتَ. وَإِذَا سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ: قَدْ أَسَأْتَ فَقَدْ أَسَأْتَ ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4988 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت عائشہ سےکہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کو ان کے درجوں میں اتارو ۱∞؎(ابوداؤد)
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَنْزِلُوا النَّاس مَنَازِلَهُمْ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4989 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے ایک دن وضو کیا تو حضور کے صحابہ آپ کے بقیہ وضو کو اپنے پر ملنے لگے ۱∞؎تو ان سے نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کو اس پر کیا چیز ابھارتی ہے ۲؎وہ بولے الله اور رسول کی محبت۳؎تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جسے یہ پسند ہو کہ الله رسول سے محبت کرے یا اس سے الله رسول محبت کریں۴؎تو وہ جب بات کرے تو سچی کرے،جب امین بنایا جاوے تو امانت ادا کرے اور اپنے پڑوسی کا پڑوس اچھا نبھا ئے۵؎
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِي قُرَادٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ يَوْمًا فَجَعَلَ أَصْحَابُهٗ يَتَمَسَّحُونَ بِوَضُوئِهٖ فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يَحْمِلُكُمْ عَلٰى هٰذَا؟ قَالُوا: حُبُّ اللّٰهِ وَرَسُولِهٖ . فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهٗ أَنْ يُحِبَّ اللهَ وَرَسُوْلَهٗ أَوْيُحِبَّهُ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ فَلْيَصْدُقْ حَدِيثَهٗ إِذَا حَدَّثَ وَلْيُؤَدِّ أَمَانَتَهٗ إِذَا أُؤْتُمِنَ وَلِيُحْسِنَ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَهُ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4990 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے سنا فرماتے کہ مؤمن وہ نہیں جو خود سیر ہوجاوے اور اس کے برابر میں اس کا پڑوسی بھوکا ہو ۱∞؎(بیہقی شعب الایمان)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالَّذِي يَشْبَعُ وَجَارُهٗ جَائِعٌ إِلٰى جَنْبِهٖ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4991 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول الله فلاں بی بی اس کی نماز روزے صدقات کی فراوانی کا چرچا ہےبجز اس کے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان سے ستاتی ہے ۱∞؎فرمایا کہ وہ آگ میں ہے ۲؎عرض کیا یا رسول الله صلی الله علیہ وسلم تو وہ فلاں عورت اس کی نماز روزے صدقات کی کمی کا ذکر ہوتا ہے۳؎وہ تو پنیر کے کچھ ٹکڑے ہی خیرات کرتی ہے۴؎اور وہ اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف نہیں دیتی فرمایا وہ جنتی ہے ۵؎(احمد،بیہقی شعب الایمان)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ إِنَّ فُلَانَةً تُذْكَرُ مِنْ كَثْرَةِ صَلَاتِهَا وَصِيَامِهَا وَصَدَقَتِهَا غَيْرَ أَنَّهَا تُؤْذِيْ جِيرَانَهَا بِلِسَانِهَا. قَالَ: هِيَ فِي النَّارِ . قَالَ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ فَإِنَّ فُلَانَةً تُذْكَرُ قِلَّةَ صِيَامِهَا وَصَدَقَتِهَا وَصَلَاتِهَا وَإِنَّهَا تَصَدَّقُ بِالْأَثْوَارِ مِنَ الْأَقِطِ وَلَا تُؤْذِي بِلِسَانِهَا جِيرَانَهَا. قَالَ: هِيَ فِي الْجَنَّةِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4992 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں رسول الله کچھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے سامنے کھڑے ہوئے فرمایا کہ کیا میں تمہیں اچھوں بروں کی خبر نہ دوں ۱∞؎راوی نے کہا کہ حاضرین خاموش رہے ۲؎تو یہ تین بار فرمایا۳؎تو ایک شخص نے عرض کیا ہاں یارسول الله ہم کو ہمارے برے بَھلوں کی خبر دیجئے ۴؎تو فرمایا کہ تمہارا بھلا وہ شخص ہے جس کی خیرکی ۵؎امید کی جاوے اور اس کے شر سے اطمینان کیا جاوے اور تمہارا برا وہ شخص ہے جس کی خیر کی امید نہ کی جاوے اور اس کے شر سے امن نہ ہو ۶؎(ترمذی،بیہقی شعب الایمان)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے ۷؎
وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ عَلٰى نَاسٍ جُلُوسٍ فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ؟ . قَالَ: فَسَكَتُوا فَقَالَ ذٰلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. فَقَالَ رَجُلٌ: بَلٰى يَا رَسُولَ اللّٰهِ أَخْبِرْنَا بِخَيْرِنَا مِنْ شَرِّنَا. فَقَالَ: خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجٰى خَيْرُهٗ وَيُؤْمَنُ شَرُّهٗ وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجٰى خَيْرُهٗ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4993 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بے شک الله تعالٰی نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق تقسیم فرمادیئے ۱∞؎جیسے کہ تمہارے درمیان تمہاری روزی بانٹ دی اور الله تعالٰی دنیا تو اسے بھی دیتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اور اسے بھی جسے ناپسند فرماتا ہے۲؎مگر دین اس کو دیتا ہے جس سے محبت کرتا ہے ۳؎تو جسے الله دین عطا فرمادے تو اس سے محبت کرتا ہے۴؎اس کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ بندہ مسلمان نہیں ہوتا حتی کہ اس کا دل و زبان سلامت رہے ۵؎اور مؤمن نہیں ہوتا حتی کہ اس کا پڑوسی اوس کے شر سے امن میں ہو ۶؎
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللّٰهَ تَعَالٰى قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ إِنَّ اللهَ يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ فَمَنْ أَعْطَاهُ اللّٰهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهٗ وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِيَدِهٖ لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتّٰى يُسْلِمَ قَلْبُهٗ وَلِسَانُهٗ وَلَا يُؤْمِنُ حَتّٰى يَأْمَنَ جَارُهٗ بَوَائِقَهُ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4994 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا مؤمن الفت والا ہوتا ہے ۱∞؎اور اس میں خیر نہیں جو نہ الفت کرے نہ اس سے الفت کی جاوے ۲؎(احمد،بیہقی شعب الایمان)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمُؤْمِنُ مَأْلَفٌ وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ رَوَاهُمَا أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4995 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جو میری کسی امتی کی حاجت پوری کرے اس سے اس کی خوشی چاہتا ہو ۱∞؎تو اس نے مجھے خوش کیا ۲؎اور جس نے مجھے خوش کیا اس نے الله کو خوش کیا۳؎اور جس نے الله کو خوش کیا الله اسے جنت میں داخل کرے گا ۴؎
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَضٰى لِأَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي حَاجَةً يُرِيدُ أَنْ يَسُرَّهٗ بِهَا فَقَدْ سَرَّنِي وَمَنْ سَرَّنِي فَقَدْ سَرَّ اللّٰهَ وَمَنْ سَرَّ اللهَ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4996 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو کسی غمگین کی مدد کرے اس کے لیے الله تعالٰی تہتر بخششیں لکھتا ہے ۱∞؎جن میں سے ایک تو اس کے لیے تمام کاموں کی درستی ہے اور بہترین مغفرتیں اس کے قیامت کے دن درجے ہیں ۲؎
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَغَاثَ مَلْهُوفًا كَتَبَ اللّٰهُ لَهٗ ثَلَاثًا وَسَبْعِينَ مَغْفِرَةً وَاحِدَةٌ فِيهَا صَلَاحُ أَمْرِهٖ كُلِّهٖ وَثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ لَهٗ دَرَجَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4997 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے انہیں سے وہ جناب عبدالله سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ خلقت الله کی پروردہ ہے ۱∞؎تو مخلوق میں الله کو بہت پیارا وہ ہے جو الله کے پروردوں سے اچھا سلوک کرے ۲؎ان تینوں حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔
وَعنهُ وَعَنْ عبد الله قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْخَلْقُ عِيَالُ اللّٰهِ فَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللّٰهِ مَنْ أَحْسَنَ إِلٰى عِيَالِهٖ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4998 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے انہیں سے وہ جناب عبدالله سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ خلقت الله کی پروردہ ہے ۱∞؎تو مخلوق میں الله کو بہت پیارا وہ ہے جو الله کے پروردوں سے اچھا سلوک کرے ۲؎ان تینوں حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔
وَعنهُ وَعَنْ عبد الله قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْخَلْقُ عِيَالُ اللّٰهِ فَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللّٰهِ مَنْ أَحْسَنَ إِلٰى عِيَالِهٖ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4999 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ پہلے دو جھگڑے والے قیامت کے دن دو پڑوسی ہوں گے ۱∞؎(احمد)
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَّلُ خَصْمَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَارَانِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5000 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ ایک شخص نے نبی صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے سختی دل کی شکایت کی فرمایا یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرو اور مسکین کو کھانا کھلاؤ ۱∞؎(احمد)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسْوَةَ قَلْبِهٖ فَقَالَ: اِمْسَحْ رَأْسَ الْيَتِيْمِ وَأَطْعِمِ الْمِسْكِينَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5001 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
روایت ہے حضرت سراقہ ابن مالک سے ۱∞؎کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تم کو بہترین صدقہ پر رہبری نہ کروں ۲؎تمہاری وہ بیٹی جو تم تک لوٹا دی جاوے تمہارے سواء اس کا کوئی کمانے والا نہ ہو۳؎(ابن ماجہ)
وَعَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلٰى أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ؟ اِبْنَتُكَ مَرْدُودَةً إِلَيْكَ لَيْسَ لَهَا كَاسِبٌ غَيْرُكَ . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5002 ، باب:مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان