- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُنا ابوخطّاب قتادہرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سَیِّدُنا انَسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے پوچھا:”کیارسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صَحابہ ٔکرام آپس میں مُصافَحہ کیا کرتے تھے؟‘‘آپرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:’’ ہاں! وہ آپس میں مصافحہ کیا کرتے تھے۔‘‘
عَنْ اَبِی الْخَطَّابِ قَتَادَةَ قَالَ: قُلْتُ لِاَنَسٍ:اَكَانَتِ الْمُصَافَحَةُ فِی اَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟قَالَ:نَعَمْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 885 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں:”جب اَہلِ یَمَن آئے تورسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےصَحابہ کِرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے فرمایا:تمہارے پاس اَہلِ یَمَن آئے ہیں۔(حضرت سَیِّدُنا انسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:)یہ پہلے لوگ تھے جنہوں نے مُصافَحہ کیا۔“
عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا جَاءَ اَهْلُ الْيَمَنِ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:قَدْ جَاءَكُمْ اَهْلُ الْيَمَنِ وَهُمْ اَوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 886 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُنا بَرَاءرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جب دو مسلمان بَوقْتِ ملاقات مُصافَحہ کرتے ہیں تو جُدا ہونے سے پہلے ان کےگُناہ مُعاف کردئیےجاتے ہیں۔“
عَنِ الْبَرَاءِرَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَا مِنْ مُسْلِمَينِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ اِلَّا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ اَنْ يَفْتَرِقَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 887 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرْض کی:”یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی یا دوست سے ملاقات کرتے ہوئے اس کے سامنے جُھک سکتا ہے؟‘‘فرمایا:’’نہیں۔‘‘عرض کی:’’کیا گلے مل کر اسے چُوم سکتا ہے؟‘‘فرمایا: ’’نہیں۔‘‘ پھرعرض کی:’’ کیا اس کا ہاتھ پکڑ کر اس سے مُصافَحہ کرسکتا ہے؟‘‘فرمایا:’’ہاں۔“
عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَجُلٌ: يَارَسولَ اللهِ اَلرَّجُلُ مِنَّا يَلْقٰى اَخَاهُ اَوْصَدِيْقَهُ اَ يَنْحَنِيْ لَهُ؟ قَالَ:لَا.قَالَ:اَفَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ؟قَالَ:لَا، قَالَ:فَيَاْخُذُ بِيَدِهٖ وَيُصَافِحُهُ؟ قَالَ:نَعَمْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 888 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُنا صَفْوَان بن عَسَّالرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:”ایک یہودی نے اپنے دوست سے کہا:آؤ اس نبیّ(صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کے پاس چلتے ہیں،وہ دونوںرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ اَقْدَس میں حاضِر ہوئے اورنو روشن نِشانیوں کے مُتَعَلِّق سُوال کیا،(دُرُست جوابات ملنے پر) انہوں نے حُضُور نبیِّ اَکْرَمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دسْتِ اَطْہَر اور پاؤں مُبارَک چُوم لیے اورعرْض گُزار ہوئے: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبیِّ بَرحقّ ہیں۔“
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ يَهُودِيٌّ لِصَاحِبِهِ:اِذْهَبْ بِنَااِلٰی هٰذَا النَّبِیِّ، فَاَتَيَا رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاَلَاهُ عَنْ تِسْعِ آياتٍ بَيِّنَاتٍ فَذَكَرَ الْحَدِيْثَ اِلٰی قَوْلِهِ:فَقَبَّلَا يَدَهُ وَرِجْلَهُ، وَقَالَا:نَشْهَدُاَنَّكَ نَبِيٌّ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 889 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُناعبدُاللّٰہبِن عُمَررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے ایک واقِعہ مروی ہے جس میں آپ فرماتے ہیں:’’ہم حُضُور نَبی اَکْرَمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے قریب ہوئے اور آپ کی دست بوسی کی۔‘‘
عَنْ اِبْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قِصَّةً، قَالَ فِيهَا:فَدَنَوْنَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبَّلْنَا يَدَهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 890 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
اُمّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: زَید بن حارِثَہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمدینہ مُنَوَّرہ آئے،اس وقْترسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے حُجْرے میں جَلْوَہ فرماتھے،انہوں نے آکر دروازہ کھٹکھٹایا تورسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنا مُبارَک کپڑا گھسیٹتے ہوئے جلدی سے ان کی طرف تشریف لے گئے،انہیں گلے لگایا اور بوسہ لیا۔
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَاقَالَتْ:قَدِمَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ المَدِينَةَ وَرَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيْ بَيْتِيْ فَاَتَاهُ فَقَرَعَ البَابَ فَقَامَ اِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجُرُّ ثَوْبَهُ فَاعْتَـنَقَهُ وَقَبَّلَهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 891 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُنا اَبُو ذَرّرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّمنے مجھ سے فرمایا:”کسی بھی نیکی کو حَقِیر نہ جانو خواہ اپنے بھائی سے خَنْدہ پَیشانی سے ملنا ہی کیوں نہ ہو۔“
عَنْ اَبِيْ ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوْفِ شَيْئًا، وَلَوْ اَنْ تَلْقٰى اَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 892 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
حضرت سَیِّدُنا اَبُوہُرَیْرَہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبَیان کرتے ہیں کہ حُضُور نبیّ اَکرمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے نواسے حضرت سَیِّدُنا حسن بن علیرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاکا بوسہ لیا توحضرت سَیِّدُنا اَقْرَع بن حابِسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُعرض گُزار ہوئے:”میرے دس بیٹے ہیں،میں نے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔“رسولُ اللّٰہصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:قَبَّلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَقَالَ الْاَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ: اِنَّ لِيْ عَشْرَةً مِنَ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْهُمْ اَحَدًا.فَقَالَ رَسْوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَنْ لَا يَرْحَمْ لَا يُرْحَمْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 893 ، باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان