Ilahi main teri ata mangta hon

Ilahi main teri ata mangta hon

Date
Jul 15, 2016 2:10:23 PM
Category
Others,
Dimensions
819 x 960

Description

"اِلٰہی ! میں تیری عطا مانگتا ہوں (۲۰رمضانُ المبارک ۱۴۳۷ھ۔مطابق26-06-2016) الٰہی! میں تیری عطا مانگتا ہوں کرم مغفِرت کی دعا مانگتا ہوں خدا! تجھ سے تیری وِلا مانگتا ہوں میں عشقِ شہِ انبیا مانگتا ہوں الٰہی! نہیں مانگتا مال و دولت فَقَط تجھ سے تیری رِضا مانگتا ہوں صحابہ کی اور اولیا کی مَحَبّت کی خیرات تجھ سے خدا مانگتا ہوں سدا کیلئے مجھ سے راضی ہو مولیٰ! تِری بہرِ رمضاں رِضا مانگتا ہوں الٰہی! نہیں چاہئے تختِ شاہی فقط تیری رحمت خدا! مانگتا ہوں ہَوَس مجھ کو تاجِ شہی کی نہیں ہے محمد کے در پر قضا مانگتا ہوں پئے ماہِ رمضاں دِکھا سبز گنبد میں حج کا شَرَف یا خدا مانگتا ہوں پرے ہی رہو اے جہاں کے نظارو! میں دیدارِ خیر الوریٰ مانگتا ہوں نہ دے ایسی خوشیاں جو غفلت میں ڈالیں خدایا! غمِ مصطَفٰے مانگتا ہوں الٰہی! غمِ ماہِ رَمضاں عطا ہو میں یہ روتے روتے دعا مانگتا ہوں گناہوں کے امراض نے مجھ کو مارا الٰہی! میں ان سے شفا مانگتا ہوں مدینے میں مجھ کو شہادت عطا ہو بقیعِ مبارک میں جا مانگتا ہوں بچانا برے خاتمے سے بچانا میں ایمان پر خاتِمہ مانگتا ہوں مِری روح تن سے جدا ہو رہی ہے خدا! جلوۂ مصطَفٰے مانگتا ہوں ہے میدانِ محشر، بلا کی ہے گرمی میں کوثر کا جام اے خدا مانگتا ہوں الٰہی! جہنَّم سے آزاد کر دے میں فردوس میں داخِلہ مانگتا ہوں خدایا! بنیں بے نمازی، نمازی بنا نیک سب کو دعا مانگتا ہوں الٰہی! محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے شِفا دے مریضوں کے حق میں دعا مانگتا ہوں ستاتے ہیں جو کوئی عطّارؔ مجھ کو میں اُن کے بھی حق میں دعا مانگتا ہوں -الموت "

Comments ( 0 )

Security Code
captcha