Book Name:Qaroon Ko Naseehat

پاک نے مال دیا ہے، اسے اپنے تک محدُود مت رکھئے! خُوب صدقہ کیجئے! زکوٰۃ دینے، صدقۂ فطر  کرنے، نفل صدقا ت  دینے، غریبوں مسکینوں کے ساتھ ہمدردی کرنے اور بےسہاروں کا سہارا بننے کی کوشش فرمائیے!

صدقے کے فضائل

پارہ 2، سورۂ بقرہ ، آیت:245 میں ارشاد ہوتا ہے:

مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةًؕ-

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:ہے کوئی جو اللہ کواچھا قرض دے تو اللہ اس کیلئے اس قرض کو بہت گنا بڑھا دے

حضرت عثمان نَہْدی    رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہتابعی بزرگ ہیں، آپ کو کسی نے بتایا کہ حضرت ابو ہُریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہفرماتے ہیں: بندۂ مومن کو ایک نیکی کے بدلے 10 لاکھ نیکیاں ملیں گی۔ (یعنی اگر ایک روپیہ راہِ خدا میں صدقہ کیا جائے تو ثواب میں یہ 10 لاکھ گُنا ہو گا)۔ حضرت عثمان نَہْدی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہمدینہ منورہ حاضِر ہوئے اور حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے  پوچھا: کیا آپ نے یہ ارشاد فرمایا ہے؟ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہنے فرمایا: میں نے یہ نہیں کہا، میں نے تو کہا تھا: اللہ پاک بندۂ مومن کو ایک نیکی کے بدلے 20 لاکھ گُنا عطا فرماتا ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک کی کیسی کرم نوازی ہے، مال بھی اس کا، دیا بھی اس نے، اگر ہم اسی کی راہ میں خرچ کریں مال بھی محفوظ، ثواب بھی ایسا کہ گنتی اور حساب میں نہ آسکے۔

صدقہ کرنے کے فضائل اور ثوابات

پیارے اسلامی بھائیو!  *صَدَقَہ و خیرات کرنا ہمارے پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ


 

 



[1]...رُوْحُ الْمَعَانِیْ، پارہ:2، تحت الآیۃ:245، جلد:1، صفحہ:757۔