Book Name:Khai Walon Ka Waqia

روایات کے مطابق ظالِم بادشاہ کے اس ظُلْم پر اللہ پاک کا غضب جوش میں آ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہی آگ جو بادشاہ نے اَہْلِ ایمان کو جلانے کے لئے لگائی تھی،وہ آگ گڑھوں کے کناروں سے نکلی اور اُن ظالموں کوجلا کر راکھ کر دیا۔([1])

قرآنی واقعے سے ملنے والے اَسبَاق

پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایک قرآنی واقعہ ہم نے سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اس واقعہ سے ہمیں بہت ساری باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ مثلاً

(1):مسلمان اور آزمائش

اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کی طرف سے اَہْلِ ایمان پر امتحان آیا کرتے ہیں، کامیاب(Successful Muslim) مسلمان وہ ہےجو ان امتحانوں میں صبر و شکر کے ساتھ ثابت قدم رہے۔

یہ ایک بڑا سبق ہے۔ ہمارے ہاں بہت سارے لوگ یہ خیال کرتے ہیں، بعض دفعہ سوال بھی کرتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں،اللہ پاک کو مانتے ہیں،اس کے رسول  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کَلِمہ پڑھتے ہیں،اللہ پاک کے حُضُور سر جھکاتے،اس کی عبادت کرتے ہیں،اس کے باوُجُود ہم آزمائشوں میں ہیں،مسلمانوں میں غُربت بھی ہے،تنگدستی بھی ہے، آزمائشیں بھی ہیں، اس وقت دُنیا بھر میں مسلمان مختلف قسم کی مشکلات کا بھی شکار ہیں جبکہ غیر مسلموں کے حالات ہماری نسبت بہت اچھے ہیں،وہ مالدار بھی ہیں، ان کی بڑی بڑی بلڈنگز بھی ہیں، ان کے ہاں خوشحالی بھی ہے، سب کچھ ہے۔ آخِر ایسا کیوں؟ اس کا بڑا سادہ سا جواب ہے، حدیث


 

 



[1]... تفسیربغوی،پارہ:30،سورۂ بُرُوج،زیرِ آیت:5 ،جلد:4،صفحہ:590خلاصۃً۔