Book Name:Khai Walon Ka Waqia

نے حکم دیا کہ اُس کے لئے مچھلی کا انتظام کر دُوں تاکہ اس کی وہ جو ایک اچھائی باقی ہے، اس کا بھی بدلہ اس دُنیا ہی میں ہو جائے (اور وہ آخرت کے لئے بالکل کنگال اور خالی ہاتھ رہ جائے) چنانچہ میں اس غیر مسلم کے لئے مچھلی کا انتظام (Arrange) کرنے گیا تھا۔

اس فرشتے نے اپنی بات پُوری کرنے کے بعد دوسرے سے پوچھا: آپ کہاں جا رہے ہیں؟ کہا: فُلاں شہر میں ایک مسلمان ہے، اس کا بھی آخری وقت ہے، اُس کے جتنے گُنَاہ تھے، ان سب کے بدلے اسے آزمائشوں میں مبتلا کیا جا چکا ہے، اب اس کے اعمال نامے میں کوئی گُنَاہ باقی نہیں ہے، بَس ایک گُنَاہ رہتا ہے، اپنے آخری  لمحات(Last Moments)  میں اسے پیاس لگی ہے اور وہ پانی پینا چاہ رہا ہے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اس کا پانی گِرا دُوں تاکہ اس آزمائش کے بدلے اس کا آخری گُنَاہ بھی مٹا دیا جائے اور وہ گُنَاہوں سے بالکل پاک صاف ہو کر دُنیا سے رُخْصت ہو...!!

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے میرے رحمٰن و رحیم رَبّ کی...!! ہم اُس کے بندے ہیں، وہ ہمیں خوشیاں عطا کرے یا آزمائش میں رکھے، یہ اس کی رضا ہے، ہر حال میں اس کا احسان ہی ہے مگر قربان جائیے! اس کی رحمت کتنی وسیع ہے، ہم گُنَاہ کرتے ہیں، خُود کو جہنّم کا حقدار بناتے ہیں اور ہمارا قادِر و قَیُّوم رَبّ ہم پر آزمائشیں بھیج کر ہمارے گُنَاہ مٹاتا اور ہمارے لئے جنّت کا راستہ آسان (Easy)بنا دیتا ہے۔  

ایمان پر ثابِت قدم رہئے!

خیر! زِندگی میں آزمائشیں آتی ہیں،غربت بھی آتی ہے، تنگدستی بھی آتی ہے، مشکلات بھی آتی ہیں، پریشانیاں بھی ہوتی ہیں، بعض اوقات ظلم و ستم کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ان