Book Name:Khai Walon Ka Waqia

رنگینیوں میں گم ہو کر زندگی برباد کر رہا تھا۔ ایک بار ایک مبلغ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آخری عشرے کے  اجتماعی اعتکاف کی بھرپور ترغیب دلائی،  چنانچہ اللہ پاک کے فضل وکرم سے مجھے اعتکاف کی سعادت ملی، اجتماعی اعتکاف کا پُر کیف ماحول، پُر سوز بیانات، سحرو افطار کے روحانی مناظِر بہت اچھے لگے، کرم بالائے کرم یہ کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کے علمی وروحانی مدنی مذاکروں اور رقت انگیز دعاؤں نے دل سے گناہوں کا میل صاف کردیا۔ میری گناہوں سے تاریک زندگی میں عشقِ مصطفےٰ کی روشنی پھیل گئی۔ میں نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ سے بیعت کا شرف حاصل کیا،الحمدللہ داڑھی شریف سے چہرہ سجا لیا، سر پر عمامہ کا تاج سجایا اورسنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول  اختیار کرلیا۔([1])

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی                             صدقہ  تجھے  اے  ربِّ  غَفَّار!  مدینے کا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز(Prayer Times) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! دعوت اسلامی کے  آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز (Prayer Times) جاری کی ہے*اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمت قبلہ (Qibla Direction) معلوم کیے جا سکتے ہیں*اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل، اذکار (روحانی علاج)، مدنی چینل ریڈیو، نماز کے اوقات میں موبائل کو  Silent کرنے کی سہولت


 

 



[1]...بدچلن کیسے تائب ہوا؟، صفحہ:12تا 14 بتغیر۔

[2]...وسائلِ بخشش،صفحہ:180۔