Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

دن لہو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے

شرمِ نبی خوفِ  خدا یہ  بھی نہیں وہ بھی نہیں   

(حدائق بخشش،ص۱۱۱)

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!پہلے جب یہ نَعْرہ  بُلَنْد ہواکہ  مردو عورت شانہ بشانہ چلیں تو اس کی نحوست نے  گھر کی چاردیواری میں مَحفوظ عورت کوباہر لاکھڑا کیا اور اب مَغْرِب سے چلنےوالایہ جملہ لیڈیز فرسٹ (Ladies First)یعنی ’’پہلےخواتین‘‘یہاں بھی آپہنچا۔پہلےکندھےسےکَنْدھا مِلاکرکھڑا کِیاتھااب ایک قدم آگےپہنچاکر مزید بے باکی و  بے حیائی  میں اضافہ کردیا،عورت سمجھی اس جُمْلے کے ذریعے مجھے عِزت دی جارہی ہے حالانکہ اس جُمْلے کا مَقْصَدعورتوں  کو کسی قِسْم کی عِزت دینا نہیں بلکہ صِنْفِ نازُک کو بے وُقُوف بنا کر اس کےحُسْن وجَمَال کواپنے مالی فَوَائدکےحُصُول کاذِرِیْعہ بناناہےجس کا مُظَاہَرَہ  فیشن شَوز، بِل بورڈز(Billboards) اوراِشْتِہارات کےذریعےسرِعام ہوتاہے،اسی طرح دفتروں، بینکوں اورہسپتالوں غرض جہاں جائیں بِالْخُصُو ص اِسْتِقْبالِیَہ(Receptions)پر مَاڈرن لڑکیوں کوہی رکھا جاتا ہے تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کر کےاپنے کاروبار کو تَرَقّی دی جائے،اب توبے حیائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ    غیر محرموں سے ہاتھ مِلانےتک کو بُرا مَحْسُوس نہیں کیا جاتا  اور بڑی ڈھٹائی سے یہ کہا جاتا ہے کہ ماڈرن دور ہے سب چلتا ہے ۔ایسے ماڈرن لوگوں کو جھنجھوڑنے انہیں خوابِِ غفلت سے جگانے ، فیشن کے نام پر بے ہودگی اور بے حیائی  کے سیلاب سے نکالنے اور دل میں  خوف پیدا کرنے کیلئے آئیے!    فیشن پرستی کی مذمت پر ایک روایت سُنئے، چنانچہ

ناجائز فیشن کرنے والوں کا انجام

      سرکارِ مدینہ ، راحَتِ قلب وسینہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:  (مِعراج کی رات) میں نے کچھ مَردوں کو دیکھا جن کی کھالیں آگ کی قَینچیوں سے کاٹی جارہی تھی ، میں نے کہا:یہ کون ہیں