Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کاخلاصہ!

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ

٭اللہ پاک کے نیک بندے خوف خدا سے لرزاں و ترساں  رہتے ہیں

٭خوفِ خدا رکھنے والے ربِّ کریم کے محبوب ہیں،

٭خوفِ خدا جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے،

٭خوفِ خدا رکھنے والے سے ہر چیز ڈرتی ہے،

٭اس کے علاوہ ہم نے سنا کہ ٭اللہ پاک توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرماتا ہے،٭ربِّ کریم بندے کی  توبہ سے بہت خوش ہوتا ہے۔اللہ کریم ہمیں بھی خوفِ خدا  کی نعمت اور سچی توبہ کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد