Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کو اختتام کی  طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت    اور   چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتی ہوں تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمان جنت نشان ہے جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔( مشکاۃالمصابیح   کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ ج۱ صفحہ حدیث ۱۷۵)

سینہ  تری سنت کا مدینہ بنے           آقا                                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب                     

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آیئے!شیخِ طریقت امیر ِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163 مدنی پھول‘‘ سے لباس پہننے کےمتعلق  مَدَنی پھول سنئے۔

تین فرامینِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے: ٭جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو  بِسْمِ اللہکہہ لے۔(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط، ۲/۵۹حدیث ۲۵۰۴) مشہور مفسرِقرآن،حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:جیسےدیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہپاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔(مراٰۃ  المناجیح ، ۱ / ۲۶۸ ) ٭جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ۔تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۵ ص۱۸۱ حدیث۶۲۸۵) ٭جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پرچھوڑ دےتواللہپاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائےگا۔(ابوداوٗد ۴/۳۲۶ حدیث:۴۷۷۸)٭خَاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌلّلْعٰلمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ