Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

  وتَرساں رہتے جبکہ  ہم اپنے کردار کا جائزہ لیں تو شرم سے پانی پانی ہوجائیں تو کم ہے۔ کیونکہ ہمارا حال تو کچھ ایسا ہے کہ نیکیاں پلّےنہیں،نمازوں اورتلاوتِ قرآن میں دل لگتا نہیں، سُنَّتوں پر عمل ہوتا نہیں،دوسروں کی اصلاح کے لئے توکُڑھتی ہیں لیکن اپنی اصلاح کی فکر نہیں، گناہوں اور فُضول گوئی کی عادت بُری دوستوں کی بیٹھکوں سے جان چُھوٹتی  نہیں، توبہ کی جانب دل مائل ہوتا نہیں، موت کی سختیوں،قبر و حشر اورجہنَّم کے عذابوں سے ڈرلگتا  نہیں۔الغرض ہماری حالت دن بدن بدترین ہوتی جارہی ہے اور ہم  گُناہوں کی دلدل میں تیزی سے  دھنستی چلی جارہی ہیں ۔اے کاش! ہمیں گناہوں کی بیماری سے چھٹکارا مل جائے ۔۔۔اے کاش !ہم ہر ہر لمحہ نیکیوں میں بسر کرنے وا لیاں بن جائیں ۔۔۔ اے کاش! ہماری آنکھیں ہر وقت خوفِ خدا وعشق مصطفےٰ میں رونے والی بن جائیں۔۔۔  اے کاش !ہمیں بھی اپنے بزرگوں کی  طرح جہنم کا خوف نصیب ہوجائے ۔

یاربّ   بچا لے  تُو  مجھے   نارِ جَحیم  سے                    اَوْلاد پر بھی بلکہ جہنَّم حرام ہو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اللہ رحمٰن کی رَحْمتیں بےحَد وبےحِساب ہیں،اگر کوئی بندہ رَبِّ کریم کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کرکےاس کی بارگاہ میں جُھک جائے   تو اللہکریم اس کے گناہوں کو  مُعاف فرماکر اپنا محبوب  بندہ بنا لیتا ہےکیونکہاللہپاکتوبہ کرنےوالوںکی ساری خَطاؤ ں کومُعاف فرمادیتا ہے،توبہ کرنےوالوں کواپنا قُرب نصیب کرتاہے،توبہ کرنےوالوںکوجنَّت عطافرماتاہے،توبہ کرنے والوں  کوجہنَّم سے آزادی عطافرمادیتا ہے۔آئیے!توبہ کے فضائل پر مشتمل دو(2) فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ  وَسَلَّمَ سنئے ، چنانچہ 

٭ ارشادفرمایا:اگر تم اتنے گُناہ کروکہ وہ آسمان تک پہنچ جائیں اور پھر تم اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو تو اللہ