Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

پاک تمہاری توبہ قبول فرما لےگا۔(ابن ماجه    كتاب الزهد   ۴/۴۹۰حديث : ۴۲۴۸)

٭ ارشادفرمایا :اللہکریم اپنے بندے کی توبہ پر اس سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہےجیسے تم میں سے کسی کا اُونٹ جنگل میں گم ہونےکےبعددوبارہ اسےمل جائے۔ (بخا ری کتاب الدعوات  ۴/۱۹۱حدیث ۶۳۰۹)

      واقعی توبہ ایسی  چیزہےکہ اگر کوئی انسان سچےدل سےتوبہ کرے تو وہ محبوبِ الٰہی بن جاتاہےاور اللہ کریم اپنے بندے کی توبہ سے خوش ہوتا  ہے اور اپنے گنہگار بندے کی توبہ کو قبول فرمالیتا ہے ۔ چنانچہ

بنی اسرائیل کے نوجوان کی توبہ

      بنی اسرائيل میں ايک  نوجوان تھا جس نے20سال تکاللہ کی عبادت کی ، پھر 20 سا ل تک نافرمانی کی پھر آئينہ ديکھاتو داڑھی میں بال سفيدتھےوہ غم زدہ ہوگیا اورکہنے لگااےميرےمالک !میں نے 20 سال تک تیری عبادت کی اور20 سال تک تیری نافرمانی کی اگر میں تیری  طرف آؤں تو   کيا ميری توبہ قبول ہوگی، اس نےآواز سُنی تم نے ہم سے مَحَبَّت کی ہم نے تم سے مَحَبَّت کی ، پھر تو نے ہميں چھوڑ ديا اور ہم نے بھی تجھے چھوڑ ديا تو نے ہماری نافرمانی کی اور ہم نے تجھے مہلت دی اور اگر تُوتوبہ کر کے ہماری طرف آئے گا تو ہم تیری توبہ قبول کريں گے۔      (مکاشفۃ القلوب ، الباب السابع عشر فی بیان الامانۃ والتو بۃ ، ص ۶۲)   

کر لے  توبہ رَبّ کی رحمت ہے بڑی

قبر     میں   ورنہ   سزا     ہوگی  کڑی

مجلس مدنی انعامات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اورنیکیوں کی راہ پر لانے کیلئے مصروف عمل ہے اسی مدنی  کام کو مزید بڑھانے کیلئے کم وبیش 104 شعبہ جات (Departments) میں نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و