Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

( دَورانیہ زیادہ سے زیادہ2 گھنٹے ہے) ۔جہاں مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ  کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیں نیزعورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ ،درس و بیان کا طریقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھائے جاتے ہیں نیز شجرہ ٔ عطارؔیہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروائے جاتے ہیں آپ بھی ان تربیتی حلقوں میں شرکت کی سعادت حاصل کیجئے اور اپنی زندگی کو سنتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی حلقوںمیں شرکت اور شجرہ شریف  پڑھنے کی کئی برکتیں ہیں ،ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئے ،چنانچہ

گھریلو جھگڑے ختم ہوگئے

      بابُ المدینہ (کراچی)کی ایک اسلامی بہن کے گھرمیں ناچاقیوں نے ڈیرے ڈال رکھےتھے۔آئے دن لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رہتاجس کی وجہ سے گھر کا سُکون برباد ہوجاتا تھا وہ  اس صورتِ حال سے سخت پریشان تھی،گھر میں امن قائم ہونےکی کوئی  راہ دکھائی نہ دیتی تھی ۔اسی دوران پیر ومُرشد امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سےانہیں آپ کےعطاکردہ رسالے”شجرہ قادِریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ“ سے شجرۂ عالیہ پڑھنےکاخیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! اُنہوں نےشجرہ عالیہ کو گھریلو ناچاقیاں دور کرنےکی نِیَّت سے پڑھنا شروع کردیا۔شجرۂ عالیہ پڑھنےکی برکت سےان کےگھر یلوجھگڑےختم ہو گئےاورگھر امن  کا  گہوارہ بن گیا ۔(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ،ص۱۵۳ بتصرف)

مشکلیں حل کر شہِ مُشکل کُشا کےواسِطے                  کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں۔"

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جنت کا دروازہ کھلتا ہے یا دوزخ کا؟