Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

ابھی حاضِر کرتا ہوں۔یہ سُن کر مَدَنی مُنّے کے رونے کی آواز اور بُلند ہو گئی اور کہا:چچا جان!اللہ پاک  کے غضب اور عذابِ جہنَّم کے خوف سے دل بیٹھا جا رہا ہے ! اُن صاحِب نے شَفقت سے عرض کی:شہزادے ! آپ بَہُت ہی کمسِن ہیں،ابھی سے اِتنا خوف کیسا؟ اطمینان رکھئے! بچّوں  کو عذاب نہیں دیا جا ئے گا۔یہ سُن کر مَدَنی مُنّے کا خوف مزید نُمایاں ہو گیا اور روتے ہوئے بولا:چچا جان ! میں نے دیکھا ہے کہ بڑی لکڑیاں سُلگانے کیلئے ان کے گرد چھوٹی چھوٹی  لکڑیاں (Sticks)چُن دی جاتی ہیں،چھوٹی لکڑیاں  جلدی سے آگ پکڑلیتی ہیں اور ان کی بدولت پھر بڑی لکڑیاں بھی جل اٹھتی ہیں! میں ڈرتا ہوں کہ ابوجَہل اور ابو لَہَب جیسے بڑے بڑے غیر مسلموں کو جہنَّم میں جلانے کیلئے چھوٹی لکڑیوں کی جگہ کہیں مجھے آگ میں نہ ڈال دیا جائے! (انیس الواعظین ص ۷۵،بِتَغَیُّر )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اس نصیحت آموز واقعے کو  سُن کر خوفِ خدا سے لرزجائیے کہ وہ ایک چھوٹا سا بچہ ہوکر بھی جہنم کے خوف سے  آنسو بہا رہا ہے اور ہم   بچپن تو کیا جوانی بلکہ بعض تو  بُڑھاپے میں بھی  گناہوں سے باز نہیں آتیں ،عذابِ الٰہی کی وعیدیں سُن کر بھی نہیں گھبراتیں، اگر  کوئی ہمیں سمجھائے تو اس کی بات کو بالکل اہمیت نہیں دی جاتی، اگرہماری بُرائیوں کے سبب  قبر(Grave)میں سانپ اوربچھوآگئےتوکیا ہوگا؟، ہماری بداعمالیوں کی وجہ سے قبر میں آگ بھڑ کا دی گئی تو  کیا کریں گی؟،مرتےوقت  ایمان کی دولت  چھین   لی گئی  تو کیا بنےگا ؟،  گانے باجوں کی نحوست  سے کانوں میں  اگر پگھلا ہوا سیسہ  ڈال دیا گیاتواس وقت  کیا ہوگا؟،بد نگاہی کرنے کے سبب آنکھوں میں آگ کی سلائیاں پھیریں گئی تو  ہمارا کیا بنے گا؟آج  اگر ہمارے پاؤں میں کانٹا  چُبھ جائے،  ہاتھ  پر چُھری لگ جائے یا پاؤں میں ٹھوکر لگ جائےتو مارےدردکےچیخ   اُ ٹھتی  ہیں   تو پھر جہنَّم کےعذاب کے بارے میں آخر یہ کیوں کہتی ہیں کہ ”جوہوگا دیکھاجائےگا“۔لہٰذا ’’جوہوگا دیکھا جائےگا‘‘والی  غلط سوچ کو اپنے دل ودماغ سےنکال کرخواب ِغفلت سےبیدار ہوجایئے، اپنےدل میں  رَبِّ کریم