Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

  کاخوف  پیداکیجئے، کیونکہ  خوفِ خدا رکھنے والے اللہ  ورسول کےمحبوب ہوتے ہیں،خوفِ خدا  رکھنے والے گناہوں  سے محفوظ رہتے ہیں،  خوفِ خدا رکھنےوالےخوشحال زندگی بسر کرتے ہیں،خوفِ خدا رکھنے والوں سے مخلوقِ خدا مَحَبَّت کرنے  لگتی ہے ۔آئیے!خوفِ خداکے فضائل پر مشتمل تین(3) فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ سُنئے،  چنانچہ

٭ارشادفرمایا:اللہکریم اپنے اس بندے سے محبت رکھتا ہے جو مُتَّقی یعنی پرہیزگاراور اللہپاک سے ڈرنےوالا ہو، لوگوں سےبےپرواہ ہواوراپنےگرد لوگوں کی ریل پیل کی خواہش رکھنے والا نہ ہو بلکہ گوشہ نشین ہو۔( صحیح مسلم، کتاب الزھد والرقائق، الحدیث:۷۴۳۲، ص۱۲۱۲) 

٭ارشادفرمایا:اللہکریم فرمائے گاکہ اُسے آگ سے نکالو ،جس نے مجھےکبھی یاد کیا ہو یا کسی مقام میں میرا خوف کیا ہو۔(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،١/٤٦٩،حدیث:٧٤٠)

٭ارشادفرمایا :جوشخص اللہکریم  سے ڈرتا ہے،ہر چیز اس سےڈرتی ہے اورجواللہکریم کے سوا کسی سے ڈرتاہےتو اللہکریم  اسےہرشےسےخوف زَدَہ کرتاہے۔(شعب الایمان،باب فی الخوف۔۔الخ، ١/٥٤١، حدیث: ٩٧٤)

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” ماہانہ تربیتی حلقہ“

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اللہپاک کی خُفْیہ تدبیر،اس کی بےنیازی،اُس کی ناراضی، اس کی گَرِفت(پکڑ) اور اس کی طرف سے دئیےجانےوالےعذاب سے ڈرتے ہوئےگناہوں  سے توبہ کیجئے اور  نیک اعمال کی  طرف راغب ہو جائیے اور توبہ پر اِسْتِقامت پانےاورنیکیوں  کا ذِہْن بنانے کیلئے  نیک لوگوں کی صحبت حاصل کرنا بے حد ضروری ہےکیونکہ نیک  لوگوں کی صُحبت اِختیارکرنا بڑی برکتوں  کا باعث ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اچھی  صحبت پانے کا ذریعہ ہےآپ بھی اسمدنی ماحول سے وابستہ ہوکرذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں حصہ لیجئے ، ذیلی حلقےکے 8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”  ماہانہ  تربِیتی حلقہ“ بھی ہے،ہر ماہ کی تیسری جمعرات کو حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔