Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

Book Name:Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

اسی آیتِ کریمہ کے متعلق عظیم مُحَدِّث حضرت سفیان  بن عُیَیْنَہ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: قرآنِ کریم کی یہ آیتِ کریمہ میرے لئے تمام آیات سے بھاری ہے۔([1])

 مطلب یہ کہ تورات و انجیل والوں کو فرمایا گیا: جب تک تم اللہ پاک کی کتاب کو پُوری طرح اپنا نہیں لیتے، اس پر پُوری طرح عَمَل پیرا ہو کر ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا کلمہ نہیں پڑھ لیتے، اس وقت تک تمہاری کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اسی طرح ہم بھی کِتَاب والے ہیں، ہمیں اللہ پاک نے قرآنِ کریم کی نعمت سے نوازا ہے، لہٰذا ہم بھی جب تک قرآنِ کریم پر پُوری طرح عَمَل پیرا نہیں ہو جاتے، ہماری بھی کوئی حیثیت، کوئی وَقْعت نہیں ہے۔

نیکی کی دعوت نہ دینے کے نقصانات

اس کے عِلاوہ بھی چھٹے پارے میں بہت سارے مضامین موجود ہیں، چھٹے پارے کا ایک بڑا حصّہ یہود و نصارٰی کی غلط حرکتوں کے بیان پر مشتمل ہے، اس پارے کے آخر میں عیسائیوں کے عقیدۂ تَثْلِیْث (یعنی 3 خُداؤں کے شرکیہ عقیدے) کا تفصیلی رَدّ ہوا، آخری رکوع میں چل کر ارشاد ہوا کہ بنی اسرائیل پر لعنت برسی، اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ یہ لوگ بُرائیوں سے منع نہیں کرتے تھے۔

یہ ہمارے لئے سبق ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم بُرائیوں سے منع کیا کریں۔ یاد رکھئے! کہیں بھی بُرائی ہوتی دیکھیں، اگر روک پانے کی طاقت ہوتو روکنا واجب ہے۔ ([2])حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا:جو بُرائی دیکھے، اپنے ہاتھ سے اسے مٹائے، اگر ہاتھ سے مٹانے کی


 

 



[1]... بخاری، کتاب التفسیر، باب: حرم واحدھا حرام، صفحہ:1143 ۔

[2]...بہار شریعت ،جلد:3،صفحہ:615 حصہ:16۔